Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہ کون سے کھانے ہیں جو آپ کو سست کر سکتے ہیں؟

صحت مند جسم کے لیے ضروری ہے کہ کھانے کی تاثیر کو مدنظر رکھتے ہوئے کھانا کھانا چاہیے (فوٹو: انسپلیش)
روزمرہ کھائے جانے والے کھانوں میں کچھ کھانے ہمارے جسم کو طاقت وتوانائی فراہم کرتے ہیں جبکہ ان میں سے کچھ ہمیں کمزور اور سست بھی کر دیتے ہیں۔
سکائی نیورعربیہ نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ انسانی جسم میں تھکاوٹ اور سستی بعض اوقات کھانوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس لیے اپنے روزانہ کھانے کو احتیاط اور اس کی تاثیر کو مدنظر رکھتے ہوئے کھانا کھانا چاہیے۔
وہ کھانے کون سے ہیں جن کی وجہ سے جسم کی طاقت و توانائی کم ہوتی ہے۔

میٹھی اشیا

ایسے کھانوں سے اجتناب کرنا چاہیے جن میں شوگر کی مقدار زیادہ ہو۔ اگرچہ چینی کھانے سے جسم میں تیزی سے توانائی آتی ہے لیکن یہ زیادہ دیر تک نہیں چلتی۔ جب خون میں شوگر کی مقدار بڑھ جاتی ہے تو یہ اجزا دماغی عمل میں خلل ڈالتے ہیں جس کی وجہ سے جسم بہت زیادہ توانائی کھو دیتا ہے۔

انرجی ڈرنکس

ایسے مشروبات مختصر وقت میں کام کرنے کےلیے بنائے جاتے ہیں۔ ان کی وجہ سے جسم میں شوگر اور کافی کی بڑی مقدار جمع ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد جسم سستی اور کاہلی محسوس کرنے لگتا ہے۔ اس کی وجہ خون میں شوگر کی مقدار کا بڑھ جانا ہوتا ہے۔

تلی ہوئی اشیا سے جسم میں توانائی کی سطح کم ہوجاتی ہے (فوٹو: انسپلیش)

سفید روٹی

ماہرین ہمیشہ مشورہ دیتے ہیں کہ سفید آٹے سے بنی ہوئی روٹی سے پرہیز کریں  اور اس کی جگہ براؤن آٹے کی روٹی کھائیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سفید آٹے سے تیار کردہ کاربوہائیڈریٹ یا نشاستہ خون میں شوگر کے تیزی سے اضافے کا سبب بنتے ہیں جو اس کے بعد بڑی سطح پر اچانک کم ہو جاتے ہیں۔
 اناج اور گندم سے بنی ہوئی روٹی ہضم کرنے میں کافی وقت لگتا ہے۔ اس سے زیادہ وقت تک توانائی برقرار رہتی ہے۔

چینی کھانے سے جسم میں تیزی سے توانائی آتی ہے لیکن یہ زیادہ دیر تک نہیں چلتی (فوٹو: انسپلیش)

تلی ہوئی اشیا

تلی ہوئی اشیا ہضم کرنے میں بھی معدے کو کافی وقت لگتا ہے اور اس طرح جسم کے اعضا تک آسانی سے خون پہنچانے کے لیے اسے بہت محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے جسم میں توانائی کی سطح کم ہوجاتی ہے۔
یہی اصول مختلف دیر سے ہضم ہونے والے کھانوں پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

شیئر: