Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات : کورونا کیسز میں اضافہ

کورونا کے مجموعی کیسز 2 لاکھ سے تجاوزکرگئے(فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں منگل 29 دسمبر 2020 کو کووڈ 19 سے نئے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1506 رہی- اسی مرض سے صحت پانے والے 1475 رہے- کورونا سے منگل کو دو افراد کی موت واقع ہوئی- 
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق منگل کو نئے متاثرین کے بعد کووڈ سے متاثرین کی کل تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 369 تک پہنچ گئی ہے جبکہ شفا پانے والوں کی کل تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 400 ہوگئی ہے- منگل کو دو افراد کی ہلاکت کے بعد  کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 662 ہے- 

کووڈ 19 سے اب تک 662 ہلاکتیں ہوچکی ہیں- (فوٹو وام)

اماراتی وزارت صحت کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا  کے ایک لاکھ 53 ہزار 157 نئے ٹیسٹ کیے گیے ہیں- 
وزارت صحت نے کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اس مرض میں مبتلا افراد سے دور رہیں اور اپنے اندر اس حوالے سے کوئی علامت محسوس کریں تو وزارت کے سینٹر سے رجوع کریں- 

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: