Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منہ سے جراثیم ختم کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

منہ میں مضر صحت بیکٹریا کی افزائش کو روکنے کے لیے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق منہ کی صفائی ضروری ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
ہیلتھ سائٹ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منہ کو صاف کرنے کے لیے عام مصنوعات کے بجائے قدرتی اجزا والی اشیا پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منہ میں مضر صحت بیکٹریا کی افزائش کو روکنے کے لیے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق منہ کی صفائی ضروری ہے تاکہ یہ جراثیم جگر، گردوں اور معدے پر منفی اثرات نہ ڈال سکیں۔ اس کے لیے قدرتی اجزا پر مشتمل اشیا فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔

پانی اور نمک

آدھے کپ گرم پانی میں آدھا چمچ نمک ڈال لیں اس کے غرارے کریں۔

ناریل کا تیل

ناریل کا خالص تیل لیں، ایک ایک چمچ تیل کے دن میں کئی بار غرارے کریں۔ تاہم اسے نگلنے سے پرہیز کریں۔

آدھے کپ گرم پانی میں آدھا چمچ نمک ڈال کر غرارے کرنے سے بھی منہ جراثیم سے پاک ہوتا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

لونگ اور دارچینی کا تیل

 لونگ اور دارچینی کا تیل لے کر ایک گلاس پانی  میں اس کے 10 قطرے ڈال لیں اسے کسی بوتل میں رکھ لیں، دن میں روزانہ دو بار استعمال کریں۔

بیکنگ سوڈا

ایک گلاس گرم پانی میں ایک چھوٹا چمچ  سوڈا ملالیں۔ اس کے غرارے کریں اور نگلنے سے پرہیز کریں اس کے بعد ہلکے گرم پانی سے منہ دھو لیں۔

شیئر: