Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا زیتون کا تیل کولیسٹرول کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے؟

زیتون کا تیل زیتون کے پھل سے نکالا جاتا ہے، زیتون کے درخت کی ابتدا بحیرہ روم سے  ہوئی، وہاں سے یہ پوری دنیا میں پھیل گیا۔
 زیتون کا تیل کھانا پکانے، کاسمیٹکس، طب، لائٹنگ آئل برنرز، اور صابن  وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ جسم کے لیے مفید وٹامنز، صحت مند روغن  پر مشتمل ہوتا ہے اس لیے اس کا استعمال کثرت سے کیا جاتا ہے۔
زیتون کا تیل کئی مراحل میں تیار ہوتا ہے، زیتون کی کٹائی  پر اسے پیس کر آٹا میں بدل  دیا جاتا ہے، پھر تیل زیتون کے آٹے سے الگ کیا جاتا ہے، اس کے بعد تیل سٹینلیس سٹیل سلنڈروں میں محفوظ ہوتا ہے اور آکسیجن سے دور رکھا جاتا ہے۔
زیتون کے تیل کے صحت اور خوبصورتی کے لیے بے شمار فوائد ہیں، اس لیے کہ اس میں روغن کی بہترین مقدار پائی جاتی ہے، ہم زیتون کے تیل کے نمایاں فوائد پیش کرتے ہیں۔

صحت مند روغن سے بھرپور

خالص زیتون کے تیل میں مونوونسریٹڈ روغن کی بڑی مقدار ہوتی ہے، یہ روغن کولیسٹرول کو جسم میں جمع  نہیں ہوتا۔

چربی میں کمی

زیتون کے تیل کا ایک فائدہ یہ ہے کہ یہ خلیوں اور ہارمونز کو توڑتا ہے جس سے پیٹ کی چربی  کم ہوتی ہے، لہذا اس کی تھوڑی مقدار کھانے سے چربی سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔


زیتون کے تیل کے صحت اور خوبصورتی کے لیے بے شمار فوائد ہیں (فوٹو: فری پک)

اینٹی آکسیڈینٹ کی خصوصیات

اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات دائمی بیماریوں اور کینسر کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتی ہیں۔ یہ سوزش سے بھی لڑتے ہیں اور خون کے کولیسٹرول کو آکسیکرن سے بچاتے ہیں اور دل کی بیماری کا خطرہ بھی  کم کرتے ہیں۔

کولیسٹرول سے مزاحمت

مونوسولیٹریڈ چربی ’مہلک کولیسٹرول‘ (ایل ڈی ایل) کی سطح کو کم کرتی ہے جو شریانوں میں کولیسٹرول جمع کرتی ہے، بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے، اور دل کی بیماریوں سے بچاتی ہے۔

دل کی صحت  کی حفاظت

زیتون کا تیل اضافی سوزش کو کم کرتا ہے، آکسیکرن سے نقصان دہ کولیسٹرول کی حفاظت کرتا ہے، خون کی رگوں کو مضبوط بناتا ہے، خون جمنے سے روکتا ہے، بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے، عروقی افعال کو بہتر بناتا ہے، اور اسی طرح دل کی بیماریوں  سے بھی  محفوظ رکھتا ہے۔

سوزش

زیتون کے تیل میں غذائی اجزا شامل ہوتے ہیں جو انفیکشن سے لڑتے ہیں، خاص طور پر سیوروریک ڈرمیٹیٹائٹس، خشکی اور ایکزیما کے معاملات میں۔

زیتون مختلف کھانوں میں استعمال ہوتا ہے (فوٹو اے ایف پی)

وٹامن ای سے بھرپور

یہ اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو جسم کے خلیوں، اور اعضا کو پہنچنے والے نقصانات سے بچاتا ہے، اور وٹامن ای اعصاب کی ترسیل کی سالمیت کو برقرار رکھنے، جسم کی قوت مدافعت کو مستحکم کرنے، اسے وائرسوں اور بیکٹیریا سے بچانے، سرخ خون کے خلیوں کی تشکیل اور خون کی رگوں کو مضبوط  کرنے میں معاون ہوتا ہے۔

وٹامن ک سے بھرپور

ایک ایسا وٹامن جو جسم کو خون کے جمنے اور ہڈیوں کی مضبوطی  کے لیے ضروری پروٹین بنانے میں مدد کرتا ہے۔

اسٹروک سے بچاؤ

بہت ساری تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ زیتون کے تیل کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

شوگر سے بچاؤ

زیتون کے تیل میں ایسی خصوصیات ہیں جو شوگر  سے محفوظ رکھتی  ہیں۔

بڑھاپے اور الزائمر کی بیماری سے بچاؤ

زیتون کے تیل کے جمالیاتی فوائد میں عمر بڑھنے کی علامات کا مقابلہ کرنا، جلد سے متعلق جلد کی بیماریوں اورالزائمر کے مرض کی مزاحمت کرنا وغیرہ۔

مارکیٹ میں آنے سے پہلے زیتون کو مختلف مراحل سے گزارا جاتا ہے (فوٹو: اےا یف پی)

جوڑوں کے درد سے نجات

زیتون کا تیل ہڈیوں کے جوڑوں کے درد  سے محفوظ  رکھتا ہے، زیتون کی مالش کرنے سے جوڑوں کا درد ختم ہوجاتا ہے۔

اینٹی بیکٹیریل

زیتون کے تیل میں بہت سے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو نقصان دہ بیکٹیریا کو روکتے اور مار دیتے ہیں، خاص طور پر جو پیٹ کے السر اور پیٹ کے کینسر کا سبب بنتے ہیں۔

قبض کو روکنا

زیتون کے تیل کا ایک فائدہ یہ ہے کہ  اس میں قبض دور کرنے کی صلاحیت ہے۔

جلد کی صحت کو بہتر بنانا

زیتون کےتیل سےخشک جلد کی مالش کرنے سے جلد کی صحت بہتر ہوتی ہے اور جلد کے مردہ خلیوں کو خارج کر دیتا ہے۔

دانت سفید کرنا

زیتون کے تیل کا ایک قطرہ دانتوں کے برش پر پیسٹ کے ساتھ ڈالنے سے دانت سفید ہوجاتے ہیں اور ان میں چمک آ جاتی ہے۔

تیل نکالنے سے پہلے زیتون کو باغات سے اکھٹا کیا جاتا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

زیتون کے تیل کی غذائی اہمیت

زیتون کے 100 گرام تیل میں کیلوریز کی تعداد 884، چربی 100 گرام، کیلشیم 1 ملی گرام، آئرن 0.56 ملی گرام، پوٹاشیم 1 ملی گرام، سوڈیم 2 ملی گرام، وٹامن ای 14.35 ملی گرام، وٹامن کے 60.2 مائکروگرام ہوتا ہے۔

زیتون کا تیل خریدتے وقت کن باتوں کا خیال رکھیں

زیتون کا تیل خریدنے سے قبل زیتون کی ان اقسام سے واقف ہونا ضروری ہے، یہ تمام اقسام شاپنگ سنٹرز میں پائی جاتی ہیں۔

زيت الزيتون البكر الممتاز

یہ زیتون کی سب سے اعلی قسم  ہے، اس کا بہترین ذائقہ اور خوشبو ہے۔ اس میں کیمیکل  ایک فیصد سے بھی کم ہوتے ہیں اسی طرح یہ سلاد کے لیے بھی مناسب  ہے۔

زيت الزيتون البكر الجيد

اس میں 1.5تیزابیت ہے، اس کے باوجود  بھی یہ بہترین ہوتا ہے۔ یہ سلاد کے لیے اچھا ہوتا ہے۔

زيت الزيتون النقي

اس میں تیزابیت کی مقدار تین فیصد  ہوتی ہے، تاہم یہ کھانا پکانے اور سلاد کے لیے مناسب ہوتی ہے۔

زيت زيتون غير مناسب للأكل

اس میں تین فیصد سے زائد  تیزابیت ہوتی ہے، یہ  مختلف چیزوں کے لیے استعمال ہوتا ہے جیسے کاسمیٹکس وغیرہ۔

زيت الزيتون المكرر

زیتون کی اس قسم کو خریدنے  سے پرہیز کرنا چاہیے، اس لیے کہ یہ بوسیدہ تیل ہوتا ہے اس میں مختلف کیمیائی مواد شامل ہوتا ہے۔

زیتون کے پھل کو بھی کھانے میں شوق سے استعمال کیا جاتا ہے (فوٹو: فری پک)

خالص زیتون کے تیل کی پہچان کیسے کی جائے؟

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ زیتون کا تیل خالص ہے اور ملاوٹ شدہ نہیں ہے، اسے ایک دن کے لیے فرج میں رکھیں، اور اگر اس کی کثافت بڑھ جاتی ہے اور گھلنا شروع ہوجاتی ہے، تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ خالص زیتون کا تیل ہے، لیکن اگر یہ مائع رہتا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اسے دوسرے تیل کے ساتھ ملایا گیا ہے۔
اگر تیل میں ناگوار بو ہے تو یہ ملاوٹ شدہ تیل ہے، یا اسے دوسرے سبزیوں کے تیل کے ساتھ ملایا گیا ہے۔

زیتون کا تیل استعمال کرنے کے طریقے

 زیتون کے تیل اور اس کے مختلف استعمال اور تراکیب کے بہت سے فوائد ہیں۔
اس میں ہر قسم کے سلاد اور سبزیاں شامل کی جا سکتی ہیں۔
یہ سفارش کی جاتی ہے کہ خالص زیتون کا تیل استعمال کریں اور جلد کو الٹرا وائلیٹ شعاعوں کے استعمال کے  فوراً بعد بڑھاپے کی علامات سے لڑنے اور جلد کی بیماریوں کا علاج کرنے کے لیے جلد پر لگائیں۔
کڑاہی میں زیتون کے تیل کے استعمال کے لیے ان باتوں  کا دھیان رکھنا چاہیے کیونکہ کھانا پکانے کے دوران اسے گرم کرنے سے اس کی بو، ذائقہ اور معیار پر اثر پڑتا ہے۔

زیتون کے تیل کے نقصانات

زیتون کے تیل سے صحت اور خوبصورتی کے مختلف فوائد کے ساتھ  اس کے استعمال سے مندرجہ ذیل نقصانات  بھی ہوسکتے ہیں۔
الرجی: کچھ لوگوں کو زیتون کے تیل سے متعلق الرجک ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، خاص طور پر جب جلد پر لگائیں۔
نوزائیدہ بچوں کے لیے جلد کی پریشانی: نوزائیدہ بچے کی جلد پر زیتون کے تیل کی مالش کرنے کی بجائے کسی اورقسم کا تیل لینا بہتر ہے کیونکہ وہ بچے کی جلد کے لیے زیادہ موزوں ہیں۔
دیگر علامات: ہائپوگلیسیمیا، اسہال، پتتاشی کے مسائل، لہذا آپ کو زیتون کے تیل کے فوائد سے فائدہ اٹھانے اور اس کے نقصان سے بچنے کے لیے معتدل رہنا ہوگا۔

شیئر: