Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدنیہ منورہ میں غیر مناسب تقریب پر تادیبی کارروائی

مدینہ منورہ کے تقدس کے خلاف تقریب کے منعقد کی گئی تھی(فوٹو، ایس پی اے)
  گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے بلا اجازت تقریبات منعقد کرنے پر ایک ادارے کو بند کرنے کا حکم دے دیا-
ادارے نے ایک طرف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تھی اور دوسری جانب مدینہ منورہ کے تقدس کے منافی پروگرام منعقد کیا تھا- 
  ویب نیوز ’سبق‘  کے مطابق مدینہ منورہ گورنریٹ نے کی جانب سے جاری  بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر مدینہ منورہ نے متعلقہ ادارے کو سیل کرنے کا حکم اس رپورٹ کے بعد جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ایک تجارتی مرکز میں ایک تقریب کے مناظر پر مشتمل ویڈیو کلپس وائرل ہو گئے تھے-
تقریب میں شریک افراد نہ صرف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے تھے بلکہ مدینہ منورہ کے تقدس کے منافی سرگرمیوں میں بھی مصروف تھے- 

تقریب کے منتظمین کو سخت سزا دینے کا احکامات جاری(فوٹوْ، ٹوئٹر) 

گورنر مدینہ منورہ نے ویڈیو کلپس سے متعلق رپورٹ کی بنیاد پر ہدایت جاری کی کہ تقریب کے منتظمین کو سخت سے سخت سزا دی جائے-
ایس او پیز اور مدینہ منورہ کے تقدس کے منافی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور بلا اجازت اس طرح کی تقریب کے انعقاد پر متعلقہ ادارے کو سیل کر دیا جائے-  
مدینہ منورہ گورنریٹ نے مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور زیارت کے لیے آنے والوں کو تاکید کی ہے کہ وہ مدینہ منورہ کے تقدس، اس کی حیثیت کا احترام  کریں-  
مدینہ گورنریٹ نے تنبیہ  کی ہے کہ تجارتی اور سماجی سرگرمیوں میں مقررہ قواعد و ضوابط کی پابندی کی جائے-
گورنریٹ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے- خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی- 
مدینہ گورنریٹ نے تاکید کی ہے کہ سب لوگ ایس او پیز کی پابندی کریں- صحت عامہ کے تحفظ کے لیے سماجی فاصلہ قائم رکھیں اور سماجی ادب کے ضوابط کی پا بندی کریں- خلاف ورزی پر احتساب ہوگا- 

شیئر: