Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن میں نئے کورونا وائرس کے مزید 3 مریضوں کی تصدیق

’اردن میں اس وقت 5 مریض ایسے ہیں جن میں نئے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سکائی نیوز)
اردنی وزارت صحت نے نئے کورونا وائرس کے شکار ہونے والے تین مریضوں کی تصدیق کی ہے۔
اردنی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’اس سے قبل نئے کورونا وائرس کے شکار دو مریضوں کا بھی انکشاف ہوا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ملک میں اس وقت 5 مریض ایسے ہیں جن میں نئے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے‘۔
’مذکورہ مریضوں کو عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق قرنطینہ کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے‘۔
’وزارت کی ٹیمیں مذکورہ مریضوں سے میل جول رکھنے والے افراد کا معائنہ کر رہی ہیں‘۔
دوسری طرف مصر ی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 721 نئے مریض کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں‘۔
مصری نیوز ایجنسی کے مطابق شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 112826 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مجاہد نے کہا ہے کہ ’ملک میں 1409 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے‘۔

 ’مصر میں 1409 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 56 مریض ہلاک ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: العربیہ)

’گزشتہ روز کورونا کے باعث 56 مریض ہلاک ہوئے ہیں، اس طرح کل تعداد بڑھ کر 7687 ہوگئی ہے‘۔
’کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 139471 ہے جن میں سے بیشتر شفایاب ہوچکے ہیں‘۔

شیئر: