Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز میں نمایاں کمی

کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کرگئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 101 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار 979 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے 9 ہلاکتیں ہوئی جن کے ساتھ اب تک اس مہلک وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 239 تک پہنچ گئی ۔
ہفتے کے روز بھی سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مریض ریاض ریجن میں رہے جہاں 43 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مکہ مکرمہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 24 رہی۔

کورونا ویکسینیشن کے لیے صحتی ایپ پر رجسٹرکرایا جاسکتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

مشرقی ریجن میں 14 افراد کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے جبکہ مدینہ منورہ ریجن میں صرف 3 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
تبوک اور حائل ریجن میں بھی مریضوں کی تعداد 3 ، تین رہی جبکہ عسیر ، نجران اور الباحہ ریجن میں 2 ، دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ الجوف ریجن میں صرف ایک شخص میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں کمی جبکہ صحتیابی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ایک ہی دن میں سعودی عرب کے مختلف ریجنز میں کورونا سے 182 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک اس وبائی مرض سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 263 تک پہنچ چکی ہے۔
مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 477 ایکٹیو کیسز میں جن میں سے 354 کی حالت نازک ہے ۔
وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے جس کےلیے وزارت کی صحتی ایپ پر رجسٹرکرانےکے بعد مقررہ دن ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔
کورونا ویکسینیشن سینٹر ریاض ، جدہ اور الخبر میں قائم کیے گئے ہیں تاہم جلد ہی دیگر شہروں میں بھی سینٹرز کا افتتاح کردیاجائے گا۔

شیئر: