Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان میں کورونا کے مزید ڈھائی ہزار کیسز کی تصدیق

مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ کے قریب پہنچ گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
لبنان میں کورونا وائرس کے مریضوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر 2 ہزار 520 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
لبنانی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ نئے کیسز کے بعد اب تک رجسٹرہونے والے مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار 408 تک پہنچ گئی ہے۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے لبنانی وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا کہ ایک ہی دن میں کورونا سے 10 ہلاکتوں کے بعد اب تک اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 476 تک پہنچ گئی ہے۔
ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ لبنان میں کووڈ 19 سے اب تک ایک لاکھ 31 ہزار 300 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
وزارت کی جانب سے عالمی ادارے صحت کے مقررہ کردہ ضوابط پر عمل درآمد کویقینی بنانے کے لیے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ وہ عوامی مقامات پر ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کا چالان کرسکیں ۔
ادارہ امور صحت نے لبنانی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی طور پر کریں علاوہ ازیں سماجی فاصلے کے ضابطہ پرسختی سے عمل کریں کیونکہ کورونا وائرس انسان سے انسانوں میں تیزی سےمنتقل ہوتا ہے

شیئر: