Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان: کورونا کے 16 سو سے زائد نئے کیسز

کورونا سے 88 ہزار افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ فوٹو: ٹوئٹر
لبنان میں کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار 622 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 876 تک پہنچ گئی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے لبنانی وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
ایک ہی دن میں لبنان کے مختلف شہروں میں کورونا سے 12 افراد ہلاک ہونے کے بعد مجموعی ہلاکتیں ایک ہزار 90 ہو گئی ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک کورونا سے 88 ہزار 96 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے لبنانی وزارت صحت کی جانب سے لوگوں کو ہدایت کی جارہی ہے کہ مقررہ ضوابط پرعمل کریں اور ہاتھوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں یا سینیٹائزر سے صاف کریں۔ 
ماسک کے استعمال کی پابندی کے حوالے سے بھی وزارت صحت کی جانب سے شہریوں کو خصوصی ہدایات دی جارہی ہیں۔

شیئر: