Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے 9 معاہدے

ان معاہدوں میں کم از کم 1.4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔۔(فوٹو ٹوئٹر)
مصری وزارت پیٹرولیم اور معدنی وسائل نے بحیرہ روم اور بحیرہ احمر میں پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی تلاش کے لیے نو بڑی بین الاقوامی اور مصری کمپنیوں کے ساتھ نو نئے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق مصری وزیر پیٹرولیم  طارق المولا نے  بتایا ہے کہ کورونا کی عالمی وبا پھیلنے کے دوران  وزارت پیٹرولیم کی جانب سے 12 معاہدے طے پائے تھے۔
ان معاہدوں کے تحت کم از کم 1.4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ان معاہدوں کے مطابق بحیرہ روم کے نو علاقوں میں 23 کنووں کی کھدائی کی جائے گی۔
اس کے علاوہ بحیرہ احمر کے علاقے میں تیل کی تلاش کے لیے مزید تین معاہدوں پر جلد دستخط ہوں گے۔

تین کنوؤں کی کھدائی کے لئے 112 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

وزیر پیٹرولیم نے مزید بتایا کہ وزارت کی سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کی حکمت عملی مصر میں نئی ​​عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں اس کی کامیابی کی دلیل ہے۔
شیل ، بی پی اور ٹوٹل جیسی کمپنیوں کے ساتھ اپنے موجودہ کام کے علاوہ  ایکسن موبل اور شیورون کے ساتھ نئی شراکت داری قائم کررہی تھی جو تیل اور گیس کی تلاش میں  پہلی مرتبہ مصر میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
مصری وزیر نے کہا کہ تیل کی تلاش کے شعبہ  میں مصری کمپنیوں کی سرگرمیوں کی ممکنہ توسیع کے لیےمصری تھروا پٹرولیم کی شراکت میں توسیع کی جا رہی ہے۔

دو کمپنیاں پہلی مرتبہ مصر میں تیل کی تلاش کے لیے سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

ان معاہدوں میں سے  ایک معاہدہ  ایکسن موبل کے ساتھ بحیرہ روم کے شمالی علاقے میں تیل کی تلاش کرنے کے لئے شامل ہے۔ تین کنوؤں کی کھدائی کے لئے کم از کم 112 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری  کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ  دوسری کھدائی کے لیے تھروا  پٹرولیم کے ساتھ مل کر شمالی سدی بارانی علاقے میں تیل کی تلاش  کی جائے گی۔
کسی ایک منصوبے کے لیے کم از کم 70 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔
 

شیئر: