Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیپ ٹاپ پر جمی گندگی صاف کرنے کے آسان طریقے

لیپ ٹاپ کے بٹنوں کے درمیان آہستہ آہستہ صفائی کریں (فوٹو: بیسٹ ریووز)
مائیکرو فائبر کے خشک  کپڑے کے ذریعے لیپ ٹاپ صاف کریں (فوٹو: گیٹی امیجز)
لیپ ٹاپ کی مہینے میں ایک بار صفائی ضرور کرنی چاہیے۔ سیدتی میگزین میں شائع ہونے والے مضمون کے مطابق سکرین اور کی بورڈ پر پڑنے والی گردوغبار سے لیپ ٹاپ متاثر ہوتا ہے۔ صفائی شروع کرنے سے قبل لیپ ٹاپ کو بند کر دیں اور اس کے پلگ کو بجلی کے سوئچ سے بھی ہٹا دیں۔
سکرین کیسے صاف کریں
سکرین پر لگی گردوغبار کو مائیکرو فائبر کپڑے سے آہستہ آہستہ صاف کریں۔
صاف کپڑے کے ٹکڑے کو پانی میں بھگو کر اچھی نچوڑ لیں اور اس سے سکرین صاف کریں۔ اگر کوئی داغ گہرے ہو تو پانی میں واشنگ پاؤڈر بھی ملایا جا سکتا ہے۔
گیلے کپڑے سے  صاف کرنے کے بعد  کسی مائیکرو فائبر کے خشک  کپڑے کے ذریعے سکرین صاف کریں تاکہ وہ مکمل خشک ہوجائے۔ سکرین کے اوپری حصے سے کپڑا لگانا شروع کریں اور نچلے حصے کی طرف آئیں۔ اسی طرح اطراف کے حصوں پر بھی اچھی طرح کپڑا لگائیں۔
کی بورڈ کیسے صاف کریں
کی بورڈ کو صاف کرنے کے لیے لیپ ٹاپ کو الٹا کر کے آرام سے کی بورڈ سے گردوغبار جھاڑنی چاہیے۔ اسی طرح بٹنوں کے درمیان آہستہ آہستہ صفائی کریں۔ اس سے گرد کے بڑے ذرات نکل جائیں گے۔ پہلے لیپ ٹاپ کو ایک جانب جھکا کر کی بورڈ صاف کرلیں اس کے بعد دوسری جانب صاف کریں۔
اگر آپ کو پورٹیبل ویکیوم کلینر دستیاب ہو تو اس کے ذریعے بھی کی بورڈ صاف کیا جا سکتا ہے۔ اس سے لیپ ٹاپ کو کوئی نقصان  پہنچائے بغیر کی بورڈ کے بٹنوں میں لگا کر گردوغبار ختم کی جا سکتی ہے۔ اس میں بھی اوپری حصے سے نچلے حصے کی طرف صفائی کرنی چاہیے۔
صفائی کے بعد جب آپ لیپ ٹاپ استعمال کرنے لگیں گے تو کی بورڈ پر کچھ گہرے داغ یا گرد جمع ہوئی نظر آئے گی۔ اسے کسی پنسل کے ساتھ کھرچ لیں اس کے بعد دوبارہ کلینر چلا کر اس جگہ کو صاف کردیں۔ اس سے وہ جگہ اچھی طرح صاف ہو جائے گی۔
کی بورڈ میں گندگی بری طرح جم جائے تو اسے روئی سے صاف کیا جاتا ہے۔ اگراس میں گردوغبار جمی ہوئی ہو تو روئی کو الکحل میں ڈبو کر اس سے کی بورڈ صاف کریں۔
لیپ ٹاپ کو پالش کیسے کریں
لیپ ٹاپ پالش کرتے ہوئے احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے، اسے الکحل اور پانی  کے مکسچر کے ذریعے  پالش کیا جا سکتا ہے۔ مکسچر میں الکحل اور پانی کی مقدار برابر ہونی  چاہیے۔ پالش کے لیے بلیچ یا امونیا کا استعمال ہرگزمت کریں۔

شیئر: