Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

پاکستان کے دورے میں انگلش ٹٰم ہیھتر نائٹ کی کپتانی میں میچز کھیلے گی۔ فوٹو: ٹوئٹر
انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم پہلی بار پاکستان کے دورے پر آئے گی۔ یہ دورہ رواں سال اکتوبر کے مہینے میں ہو گا اور ویمن ٹیم مردوں کی ٹیم کے ساتھ ہی پاکستان آئے گی۔
اس مشترکہ دورے کو غیرمعمولی قرار دیا جا رہا ہے۔
جمعرات کو دونوں ممالک کے کرکٹ سربراہان نے اس دورے کا اعلان کیا۔ 2005 سے برطانیہ کی کوئی بھی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم پاکستان میں نہیں کھیلی۔
2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد کرکٹ کے رسیا پاکستان نے ایک دہائی عالمی کھیلوں سے تنہائی میں کاٹی ہے۔ اس حملے میں آٹھ افراد ہلاک اور کئی کھلاڑی اور آفیشلز زخمی ہوئے تھے۔
آئن مورگن کی وائٹ بال ٹیم پہلے ہی کراچی میں 14 اور 15 اکتوبر کو ہونے والے دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے تیار ہے۔ اب برطانیہ کی خواتین کی کرکٹ ٹیم بھی ہیتھر نائٹ کی قیادت میں ایکشن میں نظر آئے گی۔
برطانیہ کی خواتین کی کرکٹ ٹیم جو 50 اوور کے فارمیٹ میں عالمی فاتح ہے، کراچی میں قیام کرے گی۔ اپنے قیام کے دوران یہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلے گی، جو بالترتیب 18، 20 اور 22 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

انگلش ٹیم اپنے قیام کے دوران تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلے گی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

برطانوی کرکٹ بورڈ کی خواتین کرکٹ کی مینجنگ ڈائریکٹر کلیر کونر کا کہنا ہے ’ہمیں آج یہ تاریخی اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پہلے کبھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا تھا لہٰذا یہ ہماری تاریخ اور سفر میں ایک اور اہم قدم ہے۔
جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیگٹو ویسم خان نے کہا ہے میزبان ٹیم کے لیے یہ میچز 2022 میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل اچھا امتحان ہوں گے۔
وسیم خان نے مزید کہا ہے کہ برطانیہ کی ورلڈ چیمپیئن خواتین ٹیم کا اپنی مردانہ ٹیم کے ساتھ کراچی کا پہلا دورہ پاکستان اور ہماری خواتین کرکٹرز کے لیے ایک انتہائی طاقتور اور مضبوط اعلان ہے۔ 

شیئر: