Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کپڑے کے ماسک دھونے اور صاف رکھنے کے طریقے

ماسک کو ڈوری سے پکڑ کر اتاریں اور پھر فوراً ہاتھ دھو لیں (فوٹو: فری پک)
امریکہ میں بیماریوں کے کنٹرول کے ادارے (سی ڈی سی) نے عوام کو کپڑے سے بنے ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے تاکہ  کورونا وائرس سے  بچا جا سکے۔ ظاہر ہے کہ  ماسک استعمال کرنے کے بعد اسے دھونے  کی ضرورت بھی پڑتی ہے۔
سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق  کپڑے کے ماسک استعمال ہونے کے بعد آلودہ ہو جاتا ہے، اس لیے ماسک اتارتے وقت منہ کے سامنے  ہاتھ لگانے کے بجائے ڈوری سے پکڑ کر اتاریں۔ پھر کسی پلاسٹک کے برتن میں رکھ دیں۔
اپنے ہاتھ فوراً دھو لیں۔اس کے برعکس میڈیکل ماسک صرف ایک بار استعمال ہوتا ہے اس لیے اسے دھونے کی ضرورت  نہیں ہوتی۔

کپڑے کا ماسک دھونے کے طریقے

اگر ماسک پر فلٹر لگا ہوا ہے اور وہ وہاں سے ہٹایا جا سکتا ہے تو اسے پہلے اتار لیں۔
ماسک کو  کسی  تھیلی میں بند کر دیں تاکہ دوسرے  کپڑوں کے ساتھ نہ ملے اس کے بعد تھیلی واشنگ مشین میں ڈال دیں۔ کپڑے کے ماسک مختلف رنگ کے ہوتے ہیں اس لیے انہیں رنگدار کپڑوں کے ساتھ نہ دھوئیں۔ 
ماسک دھوتے وقت واشنگ مشین کا درجہ حرارت بڑھادیں۔ اس کے ساتھ مشین کو عام موڈ پر رکھیں۔

ماسک استعمال ہونے کے بعد آلودہ ہو جاتا ہے (فوٹو: فری پک)

ماسک دھونے کے لیے اچھے واشنگ پاؤڈر کا استعمال کریں تاکہ  ماسک کی اندرونی سائڈ اچھی طرح  صاف ہو جائے۔
اگر آپ ماسک واشنگ مشین کے بغیر ہاتھوں سے دھونا چاہتے ہیں تو  کسی برتن کو گرم پانی سے بھر لیں۔ واشنگ پاؤڈر کی مناسب مقدار اس میں ڈال دیں۔ آدھا گھنٹہ اسے رکھ دیں اس کے بعد ماسک ڈال دیں اور اچھی طرح سے دھو لیں۔

شیئر: