Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطین نے روس کی کورونا ویکسین کی منظوری دے دی

اس ویکسین کی پہلی کھیپ آئندہ ماہ پہنچنے کی  امید کی جا رہی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
فلسطین اتھارٹی کی وزارت صحت نے ملک میں استعمال  کے لئے اسپیوٹنک V کے نام سےکورونا وائرس کےخلاف بنیادی روسی ویکسین رجسٹرڈ کی ہے ۔
عرب نیوز کے مطابق روئیٹرز نیوز ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ  روس کے خودمختار دولت فنڈ نے پیر کو  یہ بات بتائی ہے کہ اس ویکسین کی پہلی کھیپ آئندہ ماہ پہنچنے کی  امید کی جا رہی ہے۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ویکسین کی مکمل کھیپ بھجوا دی جانے کی۔ (فوٹو العربیہ)

روس میں کام کرنے والا سرمایہ کاری فنڈ (آر ڈی آئی ایف) جو بیرون ملک ویکسین کی مارکیٹنگ کا ذمہ دار ہے ، نے بتایا کہ  رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کورونا ویکسین کی مکمل کھیپ بھجوائی جانے کی بھی توقع  ہے۔
سرمایہ کاری فنڈ کی جانب سے تا حال یہ نہیں  بتایا گیا ہے کہ  فلسطین کی وزارت صحت کو بھجوائی جانے والی ویکسین کی پہلی کھیپ میں  کتنی افراد کے لیے اسپیوٹنک ویکسین بھجوائی جائے گی۔

شیئر: