Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کے نام سے ٹھیکیداری، غیرملکی اور شہری کو سزا

عدالت نے سعودی شہری کا لائسنس بھی منسوخ کردیا(فوٹو سبق)
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں فوجداری کی عدالت نے سعودی شہری ھایف المطیری کو شامی شہری خالد العلکش کو المجمعہ میں اپنے نام سے ٹھیکیداری کرانے پر جرمانے کی سزا کا فیصلہ سنایا ہے۔ 
عدالت نے سعودی شہری کا لائسنس بھی منسوخ کردیا اور ادارے کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔
زکوۃ، فیس اور ٹیکس کی وصولی کے احکام صادر کردیے جبکہ شامی کو سعودی عرب سے بے دخل اور بلیک لسٹ کردیا گیا۔
عدالت نے سعودی اور شامی کے خلاف فیصلہ دونوں کےخرچ پر اشتہار کی صورت میں مقامی اخبارات میں جاری کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت نے تشہیر سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرادیا۔ 
 وزارت تجارت کو المجمعہ کے ایک شہری نے رابطہ کرکے اطلاع دی تھی کہ المطیری اپنے نام سے شامی کو ٹھیکیداری کرا رہا ہے۔
وزارت نے  متعلقہ ادارے کے تعاون سے حقیقت حال دریافت کرنے کی کارروائی کی۔ الزام ثابت ہوجانے پر فائل فوجداری کی عدالت بھیجی گئی تھی۔ 
سعودی قانون تجارت کے بموجب مقامی شہری کی جانب سے غیرملکی کو اپنے نام سے کاروبار کرانے پر 5 برس تک قید، پچاس لاکھ ریال تک جرمانے اور غیرقانونی مال ضبط کرنے کی سزا مقرر ہے۔

شیئر: