Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے صحت یابی پر والد کے لیے نئی گاڑی کا تحفہ 

گاڑی کے تحفے کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جازان ریجن کے ایک خاندان نے 72 سالہ محسن قصادی کو نئے کورونا وائرس سے صحت یابی پر نئی گاڑی کا تحفہ دیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق  محسن قصادی کے بیٹے موسی نے بتایا کہ والد کے وبائی مرض سے صحت یابی کی خوشی میں احسان مندی کے اظہار کے لیے گاڑی کا تحفہ دیا ہے۔ 
موسی نے کہا کہ میرے والد دو ہفتے سے موت و حیات کی کشمکش میں تھے۔ والد نے ہماری تعلیم و تربیت میں اپنی ساری توانائیاں لگا دیں۔ اولاد کا بھی فرض ہے کہ  جب  ماں باپ بوڑھے ہوجائیں تو وہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔ 
گاڑی کے تحفے کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تو صارفین نے غیرمعمولی پذیرائی کی۔
وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کو خوب سجایا گیا تھا۔ گاڑی کی چابی لیتے وقت محسن قصادی کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے۔

شیئر: