Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی: گولن نیٹ ورک سے منسلک 238 مشتبہ افراد گرفتار

اناطولو نیوز ایجسنی کے مطابق 2016 کے ناکام بغاوت کے پیچھے گرفتار افراد کا ہاتھ تھا (فوٹو: اے ایف پی)
ترکی نے ایک آپریشن میں مبینہ طور پر ایک مسلمان مبلغ سے منسلک فوج میں مشتبہ 238 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق منگل کو ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی اناطولو نے کہا ہے کہ 2016 کی ناکام بغاوت کے پیچھے ان افراد کا ہاتھ تھا۔
یہ آپریشن جو کہ 60 سے زیادہ صوبوں پر محیط ہے، امریکہ میں مقیم مبلغ فتح اللہ گولن کے نیٹ ورک کے خلاف چار سال پرانے کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔
اناطولو کے مطابق ازمیر کے پروسکیوٹر کے حکم پر حالیہ چھاپوں میں 160 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
اسی طرح شمالی قبرص میں بھی مشتبہ افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ شمالی قبرص میں ترک افواج تعینات ہیں۔
ان مشتبہ افراد میں 218 فوجی افسران تھے، جس میں چھ کرنلز، تین لیفٹیننٹ کرنلز اور نو میجرز شامل ہیں۔
بغاوت کی کوشش کے بعد اب تک تقریباً 80 ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ ایک لاکھ 50 ہزار سے زیادہ سول افسران، فوجی اہلکار اور دیگر کو نوکریوں سے نکالا گیا یا معطل کیا گیا ہے۔
بیس ہزار سے زیادہ افراد کو ترک فوج سے نکالا گیا ہے۔
 
 

شیئر: