Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز میں دو ہفتوں کے بعد پھر اضافہ

متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 65 ہزار 325 ہوگئی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے ریکارڈ 226 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
 گزشتہ دو ہفتوں سے مملکت میں کورونا کے نئے کیسز سو سے کم یا زیادہ تھے پہلی مرتبہ دوسو سے زیادہ مریض سامنے آئے ہیں۔
منگل انیس جنوری کو مملکت میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 65 ہزار 325 ہوگئی ہے۔
 سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز ایک ہزار 968 ہیں جن میں سے 327 کی حالت نازک ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 156 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ 57 ہزار 4 ہو چکی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے چھ اموات ہوئی ہیں۔ جس کے بعد اب تک مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 335 تک پہنچ گئی ہے۔‘
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض عسیر ریجن میں سامنے آئے جہاں 59 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ریاض ریجن میں مریضوں کی تعداد 53 رہی۔ مکہ مکرمہ میں 46 اور الشرقیہ ریجن میں 25 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

سب سے زیادہ مریض عسیر ریجن میں سامنے آئے ہیں ( فوٹو ایس پی اے)

  مدینہ منورہ میں 14، حائل میں11، الباحہ میں آٹھ، القصیم میں سات، جازان میں چار، نجران اور الحدود الشمالیہ میں تین، تین، الجوف میں دو جبکہ تبوک ریجن میں ایک مریض سامنے آئے ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے لیے وزارت کی ایپ پر رجسٹریشن کرانے کے بعد مقررہ دن ویکسین لگوائی جا سکتی ہے۔
کورونا ویکسینیشن سینٹر ریاض، جدہ اور الخبر میں قائم کیے گئے ہیں، دیگر شہروں میں بھی سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔

شیئر: