Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز 3500 سے زائد

جمعرات کو کورونا سے 4 افراد کی اموات ہوئیں- (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں جمعرات 21 جنوری 2021 کو کورونا کے 3529 نئے کیسز سامنے آئے ہیں- کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3901 رہی- جبکہ نئی اموات 4 ہوئی ہیں-
متحدہ عرب امارات کی خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق جمعرات کو 3529 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اب کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 258 تک ہوچکی ہے جبکہ 3901 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک 2 لاکھ 39 ہزار  322 لوگ کووڈ 19 سے شفا پاچکے ہیں- نئے 4 افراد کی موت کے بعد اب تک کل اموات 766 ہوچکی ہیں-
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے اعلامیے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 63 ہزار 285 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں-
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 84 ہزار 919 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی- اس طرح اب تک 22 لاکھ 46 ہزار 69 افراد کورونا ویکسین کے چکے ہیں-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: