Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیلری کلنٹن کرد جنگجو خواتین کی ہمت اور بہادری پر فلم بنائیں گی

ہیلری اور بیٹی چیلسی کلنٹن نے پروڈکشن کمپنی دسمبر 2020 میں بنائی تھی (فوٹو: اے ایف پی)
سابق امریکی سیکریٹری خارجہ ہیلری کلنٹن کی پروڈکشن کمپنی ان کُرد جنگجو خواتین پر ایک فلم بنانے جا رہی ہے جنہوں نے شام کے شہر کوبانی پر سے داعش کا قبضہ چھڑایا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق ہیلری کلنٹن کی پروڈکشن کمپنی ’ہڈن لائٹ پروڈکشنز‘  امریکی مصنفہ کی کتاب ’کوبانی کی بیٹیاں، بغاوت، ہمت، اور انصاف کی کہانی‘ پر فلم بنانے جا رہی ہے۔
کتاب ’کوبانی کی بیٹیاں‘ کرد خواتین کی ہمت اور بہادری کی کہانی‘ ہے۔
اس کتاب کی اشاعت 16 فروری کو متوقع ہے جو مشہور امریکی مصنفہ گیل  لیمن  نے لکھی ہے۔

کتاب ’کوبانی کی بیٹیاں‘ کرد خواتین کی ہمت اور بہادری کی کہانی ہے (فوٹو: پینگوئن پریس)

ہیلری کلنٹن کا کتاب کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ بہادر اور نڈر خواتین کی کہانی ہے جنہوں نے انصاف اور برابری کی جنگ لڑی۔
سابق سیکریٹری خارجہ نے مزید کہا کہ انہوں نے ہڈن لائٹ پروڈکشن کمپنی اسی لیے بنائی ہے کہ ہیروز کو یاد کیا جا سکے، ایسے ہیروز جن کی ہمت کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔
ہڈن لائٹ پروڈکشن کمپنی دسمبر 2020 میں ہیلری کی بیٹی چیلسی کلنٹن اور اداکار سیم برینسن کے اشتراک سے بنائی گئی تھی۔

شیئر: