Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں دفاعی اور قومی سلامتی کونسل کی تنظیم نو

فوجی افسران کے تقرر اور ترقی کے احکام بھی جاری کیے ہیں۔(فوٹو الشرق الاوسط)
سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق نے تین سلطانی فرامین جاری کیے ہیں۔
دفاعی کونسل اور قومی سلامتی کونسل کی  تنظیم نو کی ہے۔ فوجی افسران کے تقرر اور ترقی کے احکام بھی جاری کیے ہیں۔
عمانی خبررساں ادارے کے مطابق سلطان ھیثم  نے پہلا فرمان جاری کرکے دفاعی کونسل اپنی سربراہی میں قائم کی ہے۔
نائب وزیراعظم برائے امور دفاع اور ایوان سلطانی کے وزیر نیز مواصلاتی ادارے کے سربراہ ، داخلی سلامتی کے ادارے کے سربراہ، پولیس اور کسٹم کے انسپکٹرز جنرل  اور افواج کے چیف آف سٹاف کو دفاعی کونسل میں شامل کیا ہے۔ 
سلطانی فرمان کے بموجب دفاعی کونسل ملک کی سلامتی اور دفاع کے تحفظ سے تعلق رکھنے والے تمام امور کی ذمہ دار ہوگی۔
عمانی خبررساں ادارے کے مطابق سلطان ھیثم نے سلطانی فرمان جاری کرکے قومی سلامتی کونسل تشکیل دی ہے۔ اس کے صدر خود سلطنت عمان کے فرمانروا ہوں گے جبکہ ایوان سلطانی کے وزیر، محکمہ مواصلات کے سربراہ، داخلی سلامتی کے ادارے کے سربراہ، پولیس و کسٹم کےانسپکٹر جنرل اور عمانی افواج کے چیف آف سٹاف اس کے ممبر ہوں گے۔ 

قومی سلامتی کونسل کے صدر خود سلطنت عمان کے فرمانروا ہوں گے(فوٹو ٹوئٹر)

سلطانی فرمان کے بموجب قومی سلامتی کونسل ملک کی سلامتی سے تعلق رکھنے والے تمام موضوعات کی ذمہ دار ہوگی۔ یہ اپنے اجلاس میں غیر ممبر افراد کو بھی مدعو کرسکتی ہے۔
سلطان ھیثم نے تیسرا فرمان جاری کرکے بریگیڈیئر ناصر المعولی کو میجر جنرل اور قومی سلامتی کونسل کا سیکریٹری جنرل مقرر کردیا۔
بریگیڈیئر سلیمان الزکوانی کو میجر جنرل کے منصب پر ترقی دے کر فوجی امور کا سیکریٹری جنرل بنادیا اور بریگیڈیئر مسلم جعبوب کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر سپیشل شاہی فورس کا کمانڈر متعین کیا گیا ہے۔

شیئر: