Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو مارکیٹ کی صورتحال دیکھ کر مزید حصص فروخت کر سکتا ہے

2019 کے’’آئی پی او‘‘ میں آرامکو کے1.7 فیصد سے زیادہ حصص فروخت ہوئے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے خودمختار  دولت فنڈ کے سربراہ یاسر الرمیان نے کہاہے کہ اگر مارکیٹ کی صورتحال صحیح ہوئی تو سعودی آرامکو آئل کمپنی مزید حصص فروخت کرنے پر غور کرسکتی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی حکومت نے 2019 میں ابتدائی عوامی پیش کش’’آئی پی او‘‘ میں آرامکو کا 1.7 فیصد سے زیادہ فروخت کیا تھا جس نے ریکارڈ 29.4 بلین ڈالرکا اضافہ کیا۔
اس فہرست سازی کے باعث مملکت میں مزید ’’آئی پی او‘‘ چل پڑے ہیں جو تیل پر انحصار کم کرنے کی خاطر کی جانے والی اصلاحات کے تحت اپنے دارالحکومت کی سرمایہ مارکیٹس کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ’’پی آئی ایف‘‘ آٹھ  بنیادی ستون تیار کر رہا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

یاسر الرمیان نے زور دے کر کہا کہ بیلنس شیٹ اور آرامکو کی سرمایہ کاری نیز سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ’’پی آئی ایف‘‘کے درمیان کوئی براہ راست تعلق نہیں اور کوئی بھی فہرست سازی اسی وقت ممکن ہو سکتی ہے جب وہ دیکھیں کہ صحیح  مارکیٹ صحیح حالت میں ہے۔
فنڈ کے گورنر نے صحافیوں کو یہ بھی بتایا کہ’’پی آئی ایف‘‘ اپنے اثاثوں کو 570 بلین ریال(152 بلین ڈالر) سے بڑھا کر 1.5 ٹریلین ریال(400 بلین ڈالر) کرنے کا  منصوبہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فنڈ سعودی معیشت کے استحکام کے لئے بنیادی ستون بن گیا ہے اور اس کا براہ راست تعلق مملکت کے وژن 2030 سے ہے۔

’’پی آئی ایف‘‘ اثاثوں کو بڑھا کر1.5 ٹریلین ریال کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

الرمیان نے کہا کہ پی آئی ایف فی الحال سال 2021 تا 2025 کے لئے فنڈ کی حکمت عملی کے آٹھ  بنیادی ستون تیار کر رہا ہے۔
یہ فنڈ نئی حکمت عملی کے تحت مقامی سرمایہ کاری پر توجہ دے گا جس کا اعلان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ ہفتے کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ مقامی سرمایہ کاری کے لئے چار اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے دو محکمے مختص کریں گے، آئندہ پانچ سالوں میں نئے منصوبوں میں ایک ٹریلین ریال(267 بلین ڈالر) کی سرمایہ کاری کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔
الرمیان نے کہا کہ فنڈ کی رقوم اور اثاثوں سے نئی سرمایہ کاری کیلئے مالی اعانت کی اجازت حکومت دے گی۔ مستقبل کے منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی کا انحصار موجودہ کمپنیوں سے ہونے والے منافع پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی ایف نے 30 سے زیادہ نئی کمپنیوں کا آغاز کیا ہے۔
2017 میں فنڈ نے اعلان کیا تھا کہ وہ سافٹ بینک کے افتتاحی 100 بلین ڈالر کے ٹیکنالوجی فنڈ میں 45 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔آج سافٹ بینک کاروباری لحاظ سے بلند ترین سطح پر پہنچ رہا ہے۔
پی آئی ایف کی حمایت یافتہ ایک اور اعلیٰ کمپنی ، لوسڈ موٹرز ہے جو کیلیفورنیا کی برقی کارساز ہے جس میں پی آئی ایف نے 2018 میں 1 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔
میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ لوسڈ موٹرز’’پی آئی ایف‘‘ سے مملکت میں جدہ کے قریب برقی کار فیکٹری قائم کرنے کے لئے بات چیت کر رہی ہے۔
گورنر نے کہا کہ ہم سرمایہ کاروں کو جو کچھ فراہم کرنا چاہتے ہیں ، وہ یہ ہے کہ ہم ان کے لئے بہت سے مواقع کے دروازے کس طرح کھول سکتے ہیں۔الرمیان نے کہا کہ فنڈ نے متعدد دیگر کمپنیوں سے سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کا آغاز کیا ہے تاہم انہوں نے اس ضمن میں کوئی خاص تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
یاسر الرمیان نے کہا کہ ہم بہت سی کمپنیوں کے ساتھ معاملات میں انتہائی ترقی یافتہ مراحل پر ہیں اور اس سال کے دوران ہم بہت ساری کمپنیاں آتے ہوئے دیکھیں گے۔
 

شیئر: