Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائف سٹائل ٹاپ ویڈیوز: صحت و خوبصورتی بانٹتے لیموں، سرسوں کا تیل اور سبز چائے

سرسوں کا تیل کھانے کے ساتھ خوبصورتی کی افزائش کا ذریعہ بھی مانا جاتا ہے (فوٹو پکسلز)
صحت، خوبصورتی اور ان دونوں کو برقرار رکھنے کے لیے مفید کام یا غذائیں، ایسے موضوعات ہیں جو ہر خاص و عام کے لیے یکساں دلچسپی رکھتے ہیں، ان سے باخبر رہنے کے خواہاں افراد ہر لحظہ کچھ نیا جاننے اور فائدہ مند اشیا کو اپنانے کی کوشش میں مصروف رہتے ہیں۔
اردو نیوز کے لائف سٹائل سیکشن کی جانب سے اپنے قارئین کی اسی دلچسپی اور ضرورت کو مدنظر رکھ کر پیش کیا جانے والا مواد، باالخصوص اس سے متعلق بنی ویڈیوز ویب سائٹ وزیٹرز کی بھرپور پزیرائی حاصل کرتی ہیں۔
ذیل میں کچھ ایسی ہی ویڈیوز کو پیش کیا جا رہا ہے جنہیں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اردو نیوز کے ریڈرز نے ویب سائٹ، یوٹیوب اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر زیادہ دیکھا ہے۔
سرسوں کے تیل اور اس کے انسانی جسم کے لیے فوائد کا موضوع ریڈرز کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والے موضوعات میں شامل رہا۔ اس ویڈیو میں بتایا گیا  ہے کہ سرسوں کا تیل غذا تو ہے ہی لیکن اسے کس وجہ سے خوبصورتی کا ذریعہ بھی مانا جاتا ہے۔
ایک اور ویڈیو ’سبز چائے صحت کے ساتھ خوبصورتی کے لیے بھی مفید‘ ویب سائٹ وزیٹرز کی دلچسپی کا باعث رہی۔ اس رپورٹ میں جائزہ لیا گیا ہے کہ ہم میں سے بیشتر افراد کی پسندیدہ سبز چائے صرف ہاضمہ بہتر بنانے کے کام ہی نہیں آتی بلکہ اس کا درست استعمال کیا جائے تو یہ شخصیت کو خوبصورت بنانے اور اس خوبصورتی میں اضافے کے کام بھی آتی ہے۔
’چہرے کی جلد کو نکھانے اور علاج کے لیے لیموں کے فائدے‘ بھی گزشتہ چند روز میں زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز کی فہرست میں شامل رہی۔
اس ویڈیو رپورٹ میں قدرتی اجزا رکھنے والے پھل لیموں، اس میں موجود وٹامنز اور چہرے کی جلد کے لیے ان کے فائدوں پر بات کی گئی ہے۔
لائف سٹائل سیکشن کی جانب سے پیش کی جانے والی ویڈیوز دیکھنے کے لیے اردو نیوز کا یوٹویب چینل سبسکرائب کیجیے اور اس کے نوٹیفیکیشن آن کر لیں تاکہ آپ کو اپنے پسندیدہ موضوعات سے متعلق نئی ویڈیوز کی بروقت اطلاع مل سکے۔

شیئر: