Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بری عادات سے چھٹکارا کیسے پایا جا سکتا ہے؟

روزانہ کچھ وقت اچھی عادات کے بارے میں سوچیں (فوٹو: فری پک)
ہر انسان میں کچھ بری عادات بھی ہوتی ہیں جن سے وہ چھٹکارا پانا چاہتا ہے لیکن زیادہ تر لوگ ان کو بدلنے میں کامیاب نہیں ہوتے۔
 شاید آپ یہ محسوس کرتے ہوں گے کہ آپ کو فیس بک پر یا انٹرنیٹ گیمز پر کم وقت صرف کرنا چاہیے۔
آپ نے بہت دفعہ سگریٹ نوشی چھوڑنے کا بھی عزم کیا ہو گا یا آپ ورزش کرنے کا جب بھی سوچتے ہیں آپ کی تھکاوٹ میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے آپ شروع ہی نہیں کر پاتے۔
اس حوالے سے سیدتی میگزین میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ جس بری عادتوں کو تبدیل کرنے کے طریقے بتائے گئے ہیں۔

تصور کریں آپ بدل رہے ہیں

تصور کرنے سے آپ کے دماغ کی مشق ہوتی ہے۔ ایسے حالات میں تصور آپ کے کام کو آسان کرتا ہے، اس لیے روزانہ کچھ وقت اچھی عادات کے بارے میں سوچیں۔
صحت مند کھانے کھائیں اور روزانہ اپنی سوچ میں بہتری لائیں۔ یہ سوچ آپ کے دماغ میں گھر کر جائے گی۔ آپ کا یہ خیالی تصور حقیقت میں بھی بہتر ہو جائے گا۔

لکھنے کی عادت ڈالیں

ماہرین کہتے ہیں کہ لکھی ہوئی بات انسان کے سامنے رہتی ہے جس سے اسے اپنے ہدف کی طرف بڑھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس لیے آپ کا جو بھی ارادہ ہو اس کو لکھنے کی عادت ڈالیں اور اسے دن میں دو بار پڑھیں۔
یہ ایک آسان نسخہ ہے جس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں۔

آپ کا جو بھی ارادہ ہو اس کو لکھ لیں، اور دن میں دو تین بار پڑھیں (فوٹو: فری پک)

دوست بنائیں

اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ بہت سے فلاح و بہبود کے پروگراموں میں گروپ میٹنگز ہوتی ہیں۔ دوسروں کے سامنے جواب دہ ہونا ایک زبردست ترغیب ہوتی ہے۔ آپ دوسروں کو مدد کی پیشکش کرتے ہیں اور ان سے مدد لیتے ہیں۔
کسی دوست یا مشیر کے ساتھ کام کرنا آپ کو اپنی بری عادات سے نمٹنے اورمثبت خیال رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ کسی دوست کے سامنے جواب دہ ہونا آپ کو صحیح راہ پر گامزن رہنے میں مدد دیتا ہے۔

اپنے آپ کو مکمل وقت دیں

مشہور کہاوت ہے کہ بری عادات چھوڑنے میں 28 دن لگتے ہیں لیکن یہ خیال مکمل طور پر غلط ہے۔ بری عادات کو چھوڑنا مشکل ہے البتہ کچھ لوگ 28 دنوں میں اچھی عادات شروعات کرسکتے ہیں۔
جدید تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ہم میں سے بیش تر افراد تین ماہ کے اندر اپنی بری عادات کو اچھی عادات میں بدلنےمیں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

صحت مند کھانے کھانے سے بھی عادتیں بدلنے میں مدد ملتی ہے (فوٹو: فری پک)

کچھ لوگوں کو اس سے زیادہ مدت کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ کچھ لوگوں کو اپنی ساری زندگی کے لیے نرم لیکن مضبوط راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ آپ کی عادت، شخصیت، تناؤ کی سطح اور آپ کے عزم پر منحصر ہوتا ہے۔

اپنے رویے کا جائزہ لیتے رہیں

آپ کے ذہن میں منفی سوچ آپ کے طرز عمل کو شدید متاثر کرتی ہے۔ لہٰذا جب آپ اپنے خود کو ’میں موٹا ہوں‘ یا ’کوئی بھی مجھے پسند نہیں کرتا ہے‘ کہتا ہوا پائیں تو اسے مثبت طرزعمل میں بدلیں۔ اس کی جگہ ’میری طبیعت ٹھیک ہے یا میرا اعتماد بڑھتا جا رہا ہے‘ جیسے الفاظ استعمال کریں۔ 

شیئر: