Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشوریا رائے جلد کی تروتازگی کے لیے کیا کرتی ہیں؟

ایشوریا رائے اپنی جلد اور بالوں کے لیے مفید قدرتی تیل استعمال کرتی ہیں (فوٹو : ایشوریا رائے فیس بک )
جب خوب صورتی کی بات آتی ہے تو ہمارے ذہن میں فوراً انڈین اداکارہ ایشوریا رائے کا نام آتا ہے۔ وہ بہت ساری خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے لیے حیرانی کاباعث بنی ہوئی ہیں۔ ایشوریا رائے 47 برس کی ہوچکی ہیں لیکن ان کے چہرے کی رنگت اور تروتازگی کسی نوجوان لڑکی سے کم نہیں ہے۔ ان کے چہرے پر بڑھاپے کے ابھی تک کوئی آثار نہیں ہیں۔
سیدتی میگزین میں شائع ہونے والے مضمون میں ایشوریا رائے نے خوب صورتی کے بارے میں خواتین کو ٹپس دی ہیں، تاکہ وہ بھی اپنے چہرے کی خوب صورتی کو برقرار رکھ سکیں۔

قدرتی تیل

ایشوریا رائے جلد اور بالوں کے لیے مفید قدرتی تیل کی اہمیت اور فوائد کے بارے میں بخوبی جانتی ہیں، چونکہ ان کے بالوں اور جلد پر قدرتی تیل کا اثر نمایا ں ہے۔ ان کی مرطوب جلد اور خوب صورت بالوں کا راز قدرتی تیل سے ہے۔ ایشوریا رائے اپنی جلد پر صندل کی لکڑی کے تیل کی مالش باقاعدگی سے کرتی ہیں۔ وہ باقاعدگی سے اپنے بالوں پر کیمومائل اور لیوینڈر تیل بھی لگاتی ہیں، جو ان کی جلد اور بالوں کی خوب صورتی اور چمک میں اضافہ کرتا ہے۔ 

صحت مند غذا اور پانی کی کثرت

ایشوریا رائے خواتین کو صحت مند رہنے کے لیے کھانے پینے کے ساتھ پانی وافر مقدارمیں پینے کا مشورہ دیتی ہیں، کیوں کہ جو کچھ ہم کھاتے اور پیتے ہیں اس کا بالوں اور جلد پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔ اس لیے پانی وافر مقدار میں پیئں اور قدرتی جوسز کا استعمال کریں، سبزیاں، پھل اور صحت مند کھانوں کا استعمال کریں، ایسے کھانوں اور مادوں سے دور رہیں جو جلد کی صحت پر منفی اثر ڈالتے ہیں جیسے چینی، نمک، بھنا ہوا گوشت، کولڈ ڈرنکس، قہوہ، اورمصالحے دار کھانے وغیرہ۔

قدرتی مواد کے ذریعہ تیار شدہ جلد کے لیے ماسک

ایشوریا رائے اپنی جلد کے تمام مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے ہمیشہ اپنے کچن کا رخ کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر وہ بادام کا جوس، کریم، اور ہلدی مکس کرتی ہیں اور یہ مرکب اپنی جلد پر لگاتی ہیں، اس کے ساتھ دودھ اور بادام کے تیل کے علاوہ کیلے اور شہد کا ماسک بھی استعمال کرتی ہیں، یہ ایسے قدرتی ماسک ہیں جو جلد ہمیشہ چمک دار رکھتے ہیں۔

میک اپ کے بارے میں ایشوریا رائے کے مشورے

ہر وقت پرکشش نظر آنے کے لیے سپر سٹار ایشوریا رائے خواتین کو مشورہ دیتی  ہیں کہ بولڈ لپ سٹک اور آئیلینر کو ہمیشہ اپنائیں، کیونکہ ان کی رائے میں خوب صورت نظر آنے کے لیے یہی کافی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ خواتین اپنے پسندیدہ کاجل کا استعمال کرکے آنکھوں کو خوب صورت بنا سکتی ہیں، البتہ میک اپ کا سٹائل ایک ہی طرح کا مت رکھیں بلکہ میک اپ کے نئے رجحانات آزمائیں، کیوں کہ اس سے آپ کی شخصیت اور آپ خوب صورتی میں اضافہ ہوگا۔

شیئر: