Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیلی گرام پر واٹس ایپ سے چیٹس کی منتقلی کی سہولت

ٹیلی گرام کے دنیا بھر میں صارفین کی تعداد 50 کروڑ ہوگئی ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
حال ہی میں پرائیویسی خدشات کے پیش نظر کئی صارفین نے ٹیلی گرام کا رُخ کر لیا تھا اور اب اپنے نئے صارفین کی مدد کے لیے ٹیلی گرام نے ایک سہولت متعارف کروائی ہے جس کے تحت صارفین واٹس ایپ سے اپنی چیٹ ٹیلی گرام پر منتقل کر سکتے ہیں۔
اس کا مطلب ہے کہ صارفین اپنی پرانی چیٹ محفوظ رکھ سکیں گے اور واٹس ایپ سے ٹیلی گرام پر منتقلی کی وجہ سے وہ اس چیٹ کو کھوئیں گے نہیں۔
واٹس ایپ سے چیٹس ٹیلی گرام کے جدید ورژن 7.4.1 پر منتقل ہو سکتی ہیں۔
ٹیلی گرام کی ویب سائٹ کے مطابق یہ سہولت صرف واٹس ایپ کی چیٹ کے لیے نہیں بلکہ لائن اور کاکاؤٹاک جیسے ایپز کے لیے بھی ہے۔
واضح رہے ٹیلی گرام صارفین کی تعداد غیر معمولی اضافے کے بعد 50 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔ اس کی وجہ واٹس ایپ کی نئی پرائویسی پالیسی بتائی جا رہی ہے۔
تاہم واٹس ایپ نے اس پالیسی کو متعارف کروانے کا فی الحال منصوبہ روک لیا ہے اور زور دیا کہ اس سے صارفین کے ذاتی ڈیٹا اور چیٹس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
صارفین کو واٹس ایپ سے ٹیلی گرام چیٹ کی منتقلی کی سہولت سے اور لوگ ٹیلی گرام کی طرف رُخ کر سکتے ہیں۔
چیٹ کی منتقلی کی سہولت واٹس ایپ سے گروپ چیٹس کے ٹرانفسر کے لیے بھی ہے۔
چیٹ منتقلی کے لیے جو چیٹ ٹرانسفر کرنا ہے اس کو واٹس ایپ پر کھولیں۔

واٹس ایپ سے چیٹس ٹیلی گرام کے جدید ورژن 7.4.1 پر منتقل ہو سکتی ہیں۔ فوٹو: ان سپلیش

وہاں سے 'ایکسپورٹ چیٹ' کے آپشن پر جائیں پر اور آپشنز میں سے 'ٹیلی گرام' کو سلیکٹ کریں۔ پھر ٹیلی گرام پر کوئی چیٹ سلیکٹ کریں جہاں چیٹ منتقل کی جاسکے۔
ٹیلی گرام پر منتقل ہونے والی چیٹس میں 'امپورٹڈ' کا چھوٹا نشان لگا ہوتا ہے جو یہ بتاتا ہے کہ چیٹ کب منتقل کی گئی تھی۔ واٹس ایپ کی چیٹس کو تصاویر کے ساتھ یا ان کے بغیر دونوں طریقوں سے منتقل کرنے کے آپشن موجود ہیں۔

شیئر: