Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ویوز کے لیے بچے سے الٹے سیدھے سوالات‘ سنیپ چیٹ ایکٹیویسٹ کے خلاف کارروائی

’ایک بچی سے الٹے سیدھے سوال کرکے اس کی معصومیت سے ناجائز فائدہ اٹھایا ہے‘ ( فوٹو: الغد)
 وزارت افرادی قوت وسماجی فروغ کے تحت کام کرنے والے ادارہ انسداد خاندانی تشدد نے سنیپ چیٹ ایکٹیوسٹ کے خلاف کارروائی کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سنیپ چیٹ ایکٹیویسٹ نے ویوز بڑھانے کے لیے ایک بچی کو استعمال کیا ہے۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’ایک بچے سے الٹے سیدھے سوالات کرکے اس کی معصومیت کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا ہے‘۔
ویڈیو شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے مذکورہ شخص پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ویوز اور ٹریفک بڑھانے کے لیے انتہائی بھونڈا طریقہ اختیار کیا گیا ہے‘۔
صارفین نے متعلقہ اداروں سے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

شیئر: