Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینما ٹکٹ کی رقم کس طرح واپس ہوگی؟

رقم کی واپسی کے لیے سینما گھر چلانے والی کمپنیوں سے رابطہ کیا جائے- (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں سمعی و بصری ابلاغ  کی اتھارٹی نے کہا  ہے کہ جو لوگ گزشتہ دنوں معمول کے مطابق فلموں کے ٹکٹ خرید چکے  ہیں وہ اپنی رقم واپس لے سکتے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ چونکہ وزارت داخلہ نے کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دس روز تک سینما گھر بند کردیے ہیں اور اس میں توسیع کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے لہذا شائقین اس دوران اگر چاہیں تو اپنے ٹکٹوں کی رقم واپس لے سکتے  ہیں۔
سعودی اتھارٹی نے کہا کہ جو لوگ ٹکٹوں کی رقم واپس لینا چاہتے ہوں وہ سینما گھر چلانے والی کمپنیوں سے رابطے کریں تاہم اگر اس حوالے سے کسی کو کسی طرح کی کوئی مشکل پیش آئے یا اس کے ذہن میں اس حوالے  سے کوئی استفسار یا اعتراض ہو تو مشترکہ نمبر 920004242 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: