Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں ایک ماہ کے لیے کھیلوں کی تمام سرگرمیاں بند

کویت نے  ایک ماہ کے لیے کھیلوں کی تمام سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے- عمل درآمد اتوار سے شروع ہوگا-
کویتی خبر رساں ادارے کونا کے مطابق کویتی کابینہ نے کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام سرکاری و نجی اداروں کو ضروری اقدامات کی  ہدایت کی تھی- کویت میں سپورٹس پبلک اتھارٹی نے تمام سپورٹس آرگنائزیشنوں کو خط لکھا ہے کہ وہ ایک ماہ تک تمام کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کردیں اور اس پر اتوار سے عمل درآمد کیا جائے اس پابندی میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے-
کویتی سپورٹس اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل صقر الملا  نے سپورٹس اداروں کے اندر ہر طرح کے پروگرام بند کرنے کے لیے کہہ دیا ہے- الملا نے کہا کہ جو ٹیمیں بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے والی ہیں وہ بندش سے استثنی کی درخواست کریں- متعلقہ اداروں سے استثنی کی منظوری لی جائے گی-
الملا نے کہا کہ سپورٹس پبلک اتھارٹی کویتی اولمپک کمیٹی اور وزارت صحت سے مسلسل رابطے میں ہے- بدلتے ہوئے حالات کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے-نئے فیصلوں سے ہر آرگنائزیشن کو آگاہ کیا جائے گا-
 
کویت کی خبروں کے لیے اردو نیوزکویت گروپ جوائن کریں
 

شیئر: