Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے نمٹنے کے لیے پانچ امور کی پابندی ضروری

تقریبات اور سماجی پروگراموں میں شرکت نہ کی جائے- (فوٹو المرصد)
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کووڈ  19 وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور وبائی حالات سے نمٹنے کے لیے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو 5 اہم مشورے دیے ہیں-
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے  مطابق ڈاکٹر العبد العالی نے اپنے ان مشوروں کو (5 ’نہیں‘) کا نام دیا ہے- جو یہ ہیں:

ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھا جائے- (فوٹو ایس پی اے)

 اپنی صحت کی قیمت پر کسی سے مروت  مت کریں-
کسی سے مصافحہ کریں اور نہ گلے ملیں-
حفاظتی ماسک نہ  اتاریں
دونوں ہاتھ  دھوتے رہنے میں لاپروائی نہ برتیں-
تقریبات اور سماجی پروگراموں میں شرکت نہ کریں-
یاد رہے کہ وزارت صحت نے کورونا کے نئے کیسز میں ہر روز ہونے والے اضافے کو روکنے کے لیے نہ صرف یہ کہ سخت اقدامات کیے ہیں اور سعودی عرب کے تمام سرکاری و نجی اداروں میں ہر سطح پر آگہی مہم کا بھی آغاز کر دیا ہے- جمعرات کو 303 نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں جن کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 69 ہزار تک پہنچ گئی- ان میں سے 2162 ایکٹیو کیسز ہیں- یہ سب زیر علاج ہیں اور بیشتر کی حالت تسلی بخش ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: