Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین ماہ میں آٹھ لاکھ کویتیوں کو کورونا ویکسین لگے گی

ستمبر تک ویکسین کا ہدف پورا ہوجائے گا۔ (فوٹو عرب نیوز)
کویتی وزیر صحت باسل الصباح نے کہا ہے کہ تین ماہ کے دوران 8 لاکھ سے زیادہ کویتی شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔
القبس اخبار کے مطابق وزیر صحت نے کہا کہ  کویت میں قائم  ویکسین سینٹرز ماہانہ تین لاکھ کورونا ویکسین خوراکیں فراہم کرسکتے ہیں۔  
کویتی وزیر صحت کا کنہا تھا کہ اگر مطلوبہ مقدار میں ویکسین مہیا ہوگئی تو ایسی صورت میں ستمبر تک ویکسین کا ہدف پورا ہوجائے گا۔  تمام ضرورت مند افراد کو ویکسین دی جائے گی۔ 
یاد رہے کہ کویتی وزیر صحت نے یہ نہیں بتایا کہ ویکسین مہم کب سے شروع کی جائے گی۔
دریں اثنا کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’کونا‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ’اتوار کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 962 نئے کیسز سامنے آئے ہیں‘۔
’متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار 998 ہوگئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 445 صحت یاب ہوئے۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 61 ہزار 538 ہوگئی ہے‘۔

 پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 962 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔(فوٹو اے ایف پی)

پچھلے چوبیس گھنٹے میں دو اموات ہوئیں۔ مرنے والے بڑھ کر 966 ہوگئے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 494 ہے جس میں 83 انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
وزارت صحت کے حکام نے بتایا پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 9 ہزار 409 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک پندرہ لاکھ 99 ہزار 441 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

شیئر: