Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان کی تمام سرحدیں تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ

’ملک میں گزشتہ عرصے کے دوران مریضوں کی تعداد میں اضافہ پریشانی کا باعث ہے‘ (فوٹو: عمان الیوم)
سلطنت عمان نے کہا ہے کہ ملک کی تمام سرحدیں تاحکم ثانی بند رہیں گی۔
عمانی نیوز ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے انسداد کے لیے قائم اعلی کمیٹی نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی صورتحال پر مسلسل نظر ہے‘۔
’ملک میں گزشتہ عرصے کے دوران مریضوں کی تعداد میں اضافہ پریشانی کا باعث ہے‘۔
’وبا کے انسداد کے لیے صحت کی ٹیمیں مسلسل کوشش میں ہے تاہم رہائشیوں کی طرف سے حفاظتی تدابیر بہت اہم ہیں‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی کا تقاضا ہے کہ ملک کی تمام سرحدیں تاہدایت ثانی بند رہیں‘۔
انسداد کورونا کی اعلی کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ ’بیرون ملک موجود شہریوں کو وطن واپس آنے کی اجازت ہے، وہ بری، بحری اور  فضائی سرحدوں کےذریعہ وطن واپس آئیں تو انہیں شرائط کے مطابق 7 دن تک خود کو قرنطینہ میں رکھنا ہو گا‘۔

شیئر: