Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندری طوفان کا خدشہ، جدہ کورنیش جانے والے راستے بند

جدہ سی فرنٹ ٹریفک متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں جدہ محکمہ ٹریفک نے میونسپلٹی کے حکم پر ساحل سمندر جانے  والے راستے سمندری طوفان کے پیش نظر بند کردیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا ہے کہ جدہ سی فرنٹ ٹریفک متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔ 
 مکہ مکرمہ گورنریٹ نے ٹوئٹر کے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر بیان میں مزید کہا کہ جدہ محکمہ ٹریفک کے اہلکار ساحل سمندر جانے والے راستے بند کرکے متبادل راستوں کی رہنمائی کررہے ہیں,
محکمہ ٹریفک کے اہلکار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو متنبہ کررہے ہیں کہ سمندر میں طغیانی کے باعث ساحل پر جانا پرخطر ہے لہذا سمندر جانے والے راستے بند کردیے گئے ہیں۔
یہ راستے استعمال کرنے والے ڈرائیوروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔ 

شیئر: