Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر : کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں ،متعدد دکانیں سیل

ضوابط پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا(فوٹو، سبق نیوز)
عسیر ریجن میں بلدیہ کی ٹیموں کی جانب سے کورونا ضوابط پر عمل نہ کرنےوالوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ابھا شہر میں متعدد دکانیں سیل کی گئی جبکہ سماجی فاصلے کے اصول پر عمل نہ کرنے پر تادیبی کارروائیوں پر عمل کیا گیا۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق عسیر ریجن میں بلدیہ کے سیکریٹری ڈاکٹر ولید الحمیدی نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے مقررہ ایس اوپیز پر عمل نہ کرنےوالوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
بلدیہ کی ٹیمیں ایس او پیز پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف جرمانے کرتی ہیں جبکہ ایسی دکانیں جہاں سماجی فاصلے کے اصول کی خلاف ورزی کی جاتی ہے کو سیل کیاجاتا ہے۔
ڈاکٹر الحمیدی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے وزارت صحت نے اہم اصول متعین کیے ہیں جن پرعمل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے ۔
اس ضمن میں عسیر ریجن میں بلدیہ کی متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ ضوابط پرعمل درآمد کویقینی بنایا جاسکے۔ سیکریٹری نے اس امر پرزوردیتے ہوئے کہا کہ موصولہ طبی اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس سے بچاو کےلیے ضروری ہے کہ سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کیاجائے کیونکہ کورونا وائرس انسان سے انسان میں بڑی تیزی سے منتقل ہوتا ہے جس کےلیے ماسک کا اہتمام کرنا انتہائی لازمی ہے۔
ڈاکٹر الحمیدی نے مزید کہا کہ مقررہ ایس اوپیز پرعمل نہ کرنےوالوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اس ضمن میں بلدیہ کی ٹیمیں علاقے کی مستقل بنیادوں پر نگرانی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ لوگوں کو اس مہلک وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے۔

شیئر: