Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کیا یہ شاہ رخ نہیں؟‘ کنگ خان کے بیٹے کی تصویر وائرل

سوشل میڈیا صارفین آریان کی اپنے والد شاہ رخ سے مشابہت پر تبصرے کرتے نظر آئے۔ فوٹو: ویڈیو گریب
انڈین پریمئیر لیگ میں کھلاڑیوں کی تقریب کے دوران بالی وڈ اداکاروں کے بچے سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ کیونکہ شاہ رخ خان اور جوہی چاولہ کے شوہر جے مہتا آئی پی ایل کے فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مشترکہ مالک ہیں۔
جمعرات کو نیلامی کی اس تقریب میں کنگ خان کے صاحبزادے آریان خان اور جوہی چاولہ کی بیٹی جہنوی مہتا کو اپنی فرنچائز کی انتظامی ٹیم کے دیگر ممبران کے ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ تصویر دو وجوہات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیر بحث رہی، مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ تصویر شئیر کرتے ہوئے بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے لکھا کہ ’دونوں بچوں کو اس میز پر اکھٹا دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔‘

اس ٹویٹ کے جواب میں جہاں صارفین نے اداکارہ کی بات سے اتفاق کیا وہیں کچھ صارفین مشورے دیتے بھی نظر آئے، ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’اب وقت آگیا ہے کہ یہ ذمہ داریاں اگلی نسل کو دے دی جائیں۔‘

اس تصویر کے موضوع بحث بننے کی ایک اور وجہ کنگ خان شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کہیں تو غلط نہ ہوگا، صارفین آریان کی اپنے والد سے مشابہت پر بھی تبصرے کرتے نظر آئے۔
ٹوئٹر ہینڈل نوٹنکی نے لکھا کہ ’کیا یہ واقعی شاہ رخ خان نہیں، آریان ہیں؟‘

صارفین نے آریان خان کے والد شاہ رخ کی تصاویر جوڑ کر شیئر کرنا شروع کردیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے علاوہ انسٹا ٹرینڈنگ میں بھی یہ تصویر وائرل رہی۔ 

ایسے صارفین کی کی بھی کمی نہیں تھی جن کا کہنا تھا کہ ’اس لڑکے نے ہمیں اپنے شاہ رخ خان کی یاد دلا دی لیکن وہ پھر بھی اداکار نہیں بننا چاہتے۔‘

شیئر: