Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنانی گلوکارہ ماجدہ الرومی القبہ محل میں پرفارم کریں گی

ماجدہ الرومی اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر رہ چکی ہیں۔(فوٹو انسٹاگرام)
لبنان کی معروف گلوکارہ ماجدہ الرومی 2 اپریل کو مصر کے شہر قاہرہ کے القبہ پیلس میں پرفارم کرنے والی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق انیسویں صدی کے وسط میں تعمیر ہونے والے اس تاریخی محل میں پہلی مرتبہ کوئی عوامی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔
کلمات، انا ام بہلام اور سحرعید جیسی مشہور فلموں میں نغمہ نگاری کرنے والے مشہور سوپرانو بینڈ نے اس ہفتے اپنے انسٹاگرام پراعلان کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو لکھا ہے کہ 'ہم پھر ملیں گے'۔

ماجدہ الرومی نے جنوری2020 میں ابوظبی میں آخری کنسرٹ کیا تھا۔(فوٹو انسٹاگرام)

لبنان کی معروف گلوکارہ  ماجدہ الرومی 2001 میں اقوام متحدہ میں فوڈ اینڈ ایگلریکلچرل شعبے کی خیرسگالی سفیر رہ چکی ہیں۔
ماجدہ الرومی نے جنوری 2020 میں کورونا وائرس وبائی امراض سے قبل ابوظبی میں اپنا آخری کنسرٹ کیا تھا۔
مصر میں موجود القبہ محل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ سب سے بڑا شاہی محل ہے۔

اس تاریخی محل میں پہلی مرتبہ عوامی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔(فوٹو ایجپٹ ٹوڈے)

واضح رہے کہ  اس محل کو مصر کے بادشاہ الخدیوی اسماعیل پاشا نے اپنے والد ابراہیم پاشا کے تعمیر کردہ ایک پرانے مکان کی باقیات پر یادگار کے طور پر تعمیر کرایا تھا۔
 

شیئر: