Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی فوج نے سرحدی علاقے میں حوثی بارودی ڈرون تباہ کردیا

یمنی افواج نے الجوف پر حملے تیز کردیے ہیں- (فوٹو: عاجل)
یمن کی آئینی حکومت کے ماتحت قومی فوج نے اعلان کیا ہے کہ حوثی دہشت گردوں نے سعودی عرب  سے ملنے والے سرحدی علاقے الجوف میں بارودی ڈرون سے حملہ کیا تھا، ناکام بنادیا گیا- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق یمنی فوج کے  میڈیا سینٹر نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج نے الجوف صوبے کے الحزم شہر کے مشرقی محاذ النضود پر حوثیوں کے بارودی ڈرون کو گرا کر تباہ کردیا- 
یمنی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر عبدہ المخلافی نے اپنے بیان میں کہا کہ یمنی افواج الحزم شہر کے اطراف سٹراٹیجک چھاؤنی کے قریب پہنچ گئی ہیں- 
یمن کی سرکاری افواج نے الجوف پر حملے تیز کردیے ہیں تاکہ الحزم شہر کو حوثی دہشت گردوں سے آزاد کرایا جاسکے-
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: