Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالیہ بھٹ کا شاہ رخ خان کے ساتھ مل کر ’ڈارلنگز‘ کا اعلان

عالیہ بھٹ پہلے پروڈکشن منصوبے پر شاہ رخ خان کے ادارے کے ساتھ کام کر رہی ہیں (فوٹو انسٹاگرام: عالیہ بھٹ)
بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اداکاری کے بعد پروڈکشن کے میدان میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا تو ذاتی پروڈکشن ہاؤس کا اعلان کرتے ہوئے اس کا نام اور لوگو بھی اپنے فینز سے شیئر کیا۔
عالیہ بھٹ نے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم، انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ میں اپنے پروڈکشن کا نام ’ایٹرنل سن شائن پروڈکشن‘ بتاتے ہوئے لکھا ’آئیں آپ کو کہانیاں سنائیں‘۔
 

پروڈکشن ہاؤس کے اعلان کے بعد جہاں عالیہ بھٹ کے فینز نے انہیں مبارکباد دی وہیں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے توقع ظاہر کی کہ وہ اداکاری کی طرح اس میدان میں بھی خوب کامیابیاں سمیٹیں گی۔
انڈین اداکار، گلوکار اور ٹیلی ویژن میزبان ایوشمان کھرانہ نے عالیہ بھٹ کو مبارکباد دی تو ان کے پروڈکشن ہاؤس کے نام اور اس کے لوگو کی خاص طور پر تعریف کی۔
 
عالیہ بھٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کچھ صارفین نے انہیں اپنے لیے حقیقی انسپائریشن قرار دیا تو کچھ یہ خواہش ظاہر کرتے دکھائی دیے کہ اس پلیٹ فارم سے انہیں اچھا مواد دیکھنے کو ملے گا۔
ستائیس سالہ اداکارہ اپنے آنے والی فلم ’گنگوبھائی کاٹھیاواڑی‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ایسے میں انہوں نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کے پہلے پراجیکٹ کا اعلان کرتے ہوئے اسے ’یہ کامیڈی تھوڑی ڈارک ہے‘ کا کیپشن دیا تو ’ڈارلنگز‘ نامی پراجیکٹ کی دیگر تفصیلات بھی شیئر کیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

’ڈارلنگز‘ میں عالیہ بھٹ خود بھی جلوہ گر ہوں گی جب کہ دیگر فنکاروں میں شفالی شاہ، وجے ورما اور دیگر شامل ہیں۔
عالیہ بھٹ نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کے پہلے پراجیکٹ سے متعلق یہ اعلان بھی کیا کہ وہ ’ڈارلنگز‘ کا منصوبہ شاہ رخ خان کے ادارے ’ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ‘ کے ساتھ مل کر تیار کر رہی ہیں۔

شیئر: