Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی ایک اور حوثی کوشش ناکام

’سعودی فضائیہ نے دھماکہ خیز مواد سے لیس حوثی ڈرون کو فضا میں تباہ کردیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی فضائیہ نے خمیس مشیط پر داغا جانے والا ایک اور ڈرون مار گرایا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کےمطابق اتحادی افواج کے سربراہ بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ’آج جمعرات کو حوثی ملیشیا نے خمیس مشیط کی شہری آبادی اور نجی املاک کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے ڈرون داغا ہے‘۔
’سعودی فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے لیس حوثی ڈرون کو فضا میں تباہ کردیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اتحادی افواج سرکاری تنصیبات، نجی املاک اور شہری آبادی کے تحفظ کے لیے ہر طرح کے اقدامات کر رہے ہیں‘۔

شیئر: