Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں آج سے 11 مارچ تک جزوی لاک ڈاؤن

’رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک تمام تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی‘ ( فوٹو: الشبیبہ)
سلطنت عمان میں جزوی لاک ڈاؤن کا نفاذ آج جمعرات سے ہوگا۔
اخبار عمان ویب سائٹ کے مطابق کورونا کے انسداد کے لیے قائم کمیٹی نے کہا ہے کہ ’ملک میں بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے کہ 4 مارچ سے 11 مارچ تک جزوی لاک ڈاؤن ہوگا‘۔
’لاک ڈاؤن کے تحت تمام صوبوں اور شہروں میں رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک ہر طرح کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہوں گی‘۔
’سیاحتی مراکز اور ہوٹلوں کے اندر قائم ریستورانوں اور کیفے شاپس بھی بند ہوں گے نیز لاک ڈاؤن کے دوران ہوم ڈلیوری بھی معطل رہے گی‘۔
’فیصلے سے ہسپتالوں، صحت مراکز، فامیسیز اور پٹرول پمپس کو استثنی ہوگا‘۔
’مذکورہ عرصے کے دوران تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ 7 مارچ سے 11 مارچ تک آن لائن تعلیم ہوگی‘۔
’ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد تعلیمی اداروں کے حوالے سے فیصلہ ہوگا‘۔
 

شیئر: