Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے یوٹیوب چینلز کون سے ہیں؟

فروری 2021 تک انڈیا کی میوزک کمپنی ٹی سیریز 172 ملین سبسسکرائبرز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا (فوٹو: پکسابے)
یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینلز میں میوزک اور تفریح کے چینلز سرفہرست ہیں۔ فروری 2021 تک انڈیا کی میوزک کمپنی ٹی سیریز 172 ملین سبسسکرائبرز کے ساتھ اس فہرست میں پہلے نمبر پر رہی۔ 
الرجل ویب سائٹ کے مطابق مقبول سویڈش یوٹیوبر ’فیلکس کیجلبرگ‘ کا PewDiePie کامیڈی چینل 109 ملین فالوؤرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر آیا ہے۔ یہ مسلسل پانچ سال تک لسٹ میں سب سے اوپر رہا۔
PewDiePie اور انڈین چینل ٹی سیریز میں مقابلہ 2018 میں دیکھنے میں آیا۔ سویڈش یوٹیوبر جنہوں نے گذشتہ برسوں میں اپنی  برتری برقرار رکھی، مزید فالوؤرز حاصل کرنے کے لیے مزاحیہ سیریز’بیچ لاسگنا‘ شروع کی ہے، جسے 282 ملین افراد نے دیکھا۔
2019 میں سوبل لیگ میں مہنگی نشستیں خریدیں تاکہ مزید دیکھنے والوں میں اضافہ ہو۔
انڈین میوزک کمپنی ٹی سیریز کا آغاز 2007 میں درجنوں چینلز کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔ اس کمپنی کے یوٹیوب چینل پر بالی وڈ کے  مشہور موسیقاروں اور انڈین فلموں کے گلوکاروں کے گانے دکھائے جاتے ہیں۔
چینل نے حال ہی میں لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے بحران کے دوران زیادہ سے زیادہ سبسکرائبرز کو اپنے پلیٹ فارم پر لانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں جن میں بچوں کے لیے مواد کو فائدہ مند بنانا اور بلاگز کا جائزہ لینا شامل ہے۔

شیئر: