Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں ایک ماہ کے لیے جزوی کرفیو کا فیصلہ

عمل درآمد اتوار 7 مارچ 2021 سے ہوگا (فوٹو: عرب نیوز)
کویتی کابینہ نے جمعرات کو ہنگامی اجلاس میں پورے ملک میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر عمل درآمد اتوار 7 مارچ 2021 سے ہوگا۔
کویتی خبرساں ادارے کونا کے مطابق کویتی کابینہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’جزوی کرفیو کا فیصلہ ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق روزانہ  شام پانچ بجے سے صبح پانچ بجے تک کرفیو رہے گا۔‘
کویتی کابینہ نے ریاستی اداروں کی موجودہ تعطیل میں مزید دو ہفتے کی توسیع کردی ہے۔ اس کے مطابق ریاستی اداروں کی تعطیلات 26 مارچ کے بجائے 12 اپریل 2021 کو ختم ہوں گی۔
کویتی وزیر داخلہ شیخ ثامر علی الصباح السالم  نے انتباہ کیا  کہ ’کرفیو کی پابندی نہ کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں گی۔ تین برس تک قید اور دس ہزار دینار تک کا جرمانہ ہوگا۔‘
 
کویت کی خبروں کے لیے اردو نیوزکویت گروپ جوائن کریں

شیئر: