Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیفہ ہارون رشید کے زمانے کا سکہ دریافت

حائل یونیور سٹی کے ماہرین کی ٹیم  نے 12 سو سال پرانا خلیفہ ہارون رشید کے زمانے کا سکہ دریافت کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طلائی سکہ فید تاریخی شہر میں کھدائی کے دوران ملا ہے  جس پر 180 ہجری کی تاریخ درج ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ ’سکے کا وزن 4 گرام ہے اور موجودہ مالیت کے لحاظ سے اس کی قیمت ایک ہزار سعودی ریال کے برابر ہے‘۔
’عباسی ریاست سے وابستہ دینار کے ایک رخ پر ’لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ‘ لکھا ہے جبکہ سکے کے کناروں پر گولائی میں قرآن مجید کی آیت درج ہے‘۔

واضح رہے کہ عباسی ریاست کے مشہور خلیفہ ہارون رشید کا دورحکومت 170 ہجری سے  193 ہجری تک رہا ہے۔

شیئر: