Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی باغیوں نے یمن میں امن کے لیے امریکہ کی تجویز مسترد کر دی

اقوام متحدہ نے یمن کو دنیا کا ’بدترین انسانی بحران‘ قرار دیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
یمن میں جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو اس وقت دھچکا لگا جب ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے امریکی امن کی تجویز مسترد کر دی۔
عرب نیوز کے مطابق جمعے کو حوثی ملیشیا کے ترجمان محمد عبدالسلام نے المسیرہ ٹی وی کو بتایا کہ ملک میں جنگ بندی کے لیے امریکی تجویز میں ’کچھ بھی نہیں ہے اور یہ سعودی اور اقوام متحدہ کے نقطہ نظر کی نمائندگی کرتا ہے۔‘
ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی تجویز میں جنگ بندی اور محاصرے کو توڑنا شامل نہیں ہے اور یہ ناکہ بندی دوبارہ شروع کرنے کا باعث بنے گا۔
امریکی نمائندہ خصوصی ٹم لینڈر کنگ نے کہا تھا کہ یمن میں جنگ بندی کے لیے ایک ’ٹھوس منصوبہ‘ کئی دنوں سے حوثی باغیوں کی قیادت کے سامنے رکھا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ حوثی باغی مارب کے حصول کے لیے فوجی کارروائی کو ترجیح دے رہے ہیں۔
امریکی نمائندہ خصوصی نے تھنک ٹینک ایٹلانٹک کونسل کو بتایا تھا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغی ’جنگ کو معطل کرنے اور یمنی شہریوں کو ریلیف دینے‘ کے بجائے مارب کو لینے کی مہم کو ترجیح دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا اگر ابھی ہم نے پیشرفت نہیں کی تو یہ ملک مزید تنازعات اور عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا۔

شیئر: