Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیرین ایئر کی پاکستان سے امارات کے لیے ہفتہ وار تین پروازوں کا آغاز

اس سے قبل نجی کمپنی پاکستان میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، فیصل آباد اور پشاور کے مابین سروس مہیا کرتی تھی (فائل فوٹو: سیرین ایئر)
پاکستان کی نجی فضائی کمپنی سیرین ایئر لائن نے بین الاقوامی فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
سیرین ایئر حکام کے مطابق ’اسلام آباد سے ہفتہ وار تین پروازیں شارجہ کے لیے چلائی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور سے دبئی کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔‘
حکام کا کہنا ہے کہ ’یکم مئی سے ایئر لائن بین الاقوامی فضائی آپریشن کو وسعت دیتے ہوئے لاہور سے دبئی کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا تاہم لاہور سے دبئی جانے والی پروازوں کی ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔‘
حکام کے مطابق ’ابتدائی طور پر اسلام آباد سے شارجہ کی پرواز کے لیے یک طرفہ کرایہ 23 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔‘
نجی ایئر لائن نے 2017 میں پاکستان میں مقامی طور پر فضائی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ سیرین ایئر کے فضائی بیڑے میں 4 بوئنگ 737 اور ایک ایئر بس اے 330 شامل ہیں۔ 
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گذشتہ برس دسمبر میں سیرین ایئرلائن کو بین الاقوامی پروازیں کا کے آغاز کے لیے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کی اجازت دی تھی تاہم مختلف ممالک میں فضائی سفر پر عائد پابندیوں کے باعث نجی کمپنی نے بین الاقوامی فضائی آپریشن کا آغاز نہیں کیا تھا۔  
حکام کے مطابق ’سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد پاکستان سے سعودی عرب کے لیے ریاض اور جدہ کے لیے فضائی آپریشن شروع کیا جائے گا۔‘
اس کے علاوہ نجی فضائی کمپنی نے چین اور برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کرنے کی اجازت کی درخواست بھی دے رکھی ہے۔  
اس سے قبل نجی کمپنی پاکستان میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، فیصل آباد اور پشاور کے مابین سروس مہیا کرتی تھی۔ 

شیئر: