Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے ڈرونز کو کیسے تباہ کیا گیا، وڈیو جاری

ڈرونز کا ملبہ زمین پر گرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت دفاع نے مملکت کی سول تنصیبات اور شہریوں پر حملہ آور حوثیوں کے ڈرونز اور انہیں تباہ کرنے کی وڈیو کلپ جاری کی ہے۔
یہ اقدام حوثیوں کے اس دعوے کے بعد کیا گیا کہ انہوں نے سعودی عرب کی عسکری تنصیبات پر 18 ڈرونز سے کامیاب حملہ کیا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح حوثی ڈرون سعودی فضائی سرحدوں میں داخل ہورہے ہیں اور سعودی فضائی دفاعی نظام  نے کس طرح حملہ آور ڈرونز کو تباہ کیا۔ ڈرونز کا ملبہ زمین پر گرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ 
حوثیوں نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ انہوں نے سعودی آرامکو کی تنصیبات سمیت مملکت کے اہم فوجی اداروں پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا۔ 
عرب اتحاد برائے یمن نے جمعرات کو بیان میں بتایا تھا کہ حوثیوں نے سعودی عرب میں شہریوں پر 8 بارود بردار ڈرونز سے حملے کی کوشش کی تھی۔ ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی روک کر تباہ کردیا تھا۔ 
عرب اتحاد نے یہ بھی بتایا کہ حوثیوں نے جازان اور نجران یونیورسٹیوں پر حملوں کی کوششں کی گئی تھی۔
اس سے قبل عرب اتحاد حوثیوں کے بارود بردار ڈرونز کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے روکنے اور تباہ کرنے کی تصاویر جاری کرچکا ہے۔
عرب اتحاد نے بیان میں یہ بھی بتایا تھا کہ حوثیوں نے صنعا سے بیلسٹک میزائل داغا تھا جو یمنی علاقے الجوف میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ 
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) خلیجی تعون کونسل ( جی سی سی ) اور دیگر نے حوثیوں کی جانب سے حملوں کی کوشش کی مذمت کی ہے۔ 
متحدہ عرب امارات نے سعودی سول تنصیبات اور شہریوں پر حملے کی حوثیوں کی کوشش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے بند کرانے کے  لیے فوری اقدام کرے۔

 

شیئر: