Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران پر حوثیوں کا ایک اور میزائل حملہ ناکام

جمعہ کی صبح بیلسٹ میزائل کے ذریعہ نجران پر حملہ کی کوشش کی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
اتحادی فورسز کے ترجمان بریگیڈیئرترکی المالکی نے کہا ہے کہ جمعہ کی صبح حوثی ملیشیا کی جانب سے نجران شہر پرایک اور میزائل حملے کو ناکام بنا دیاگیاہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے عرب اتحادی فورسز کے ترجمان  بریگیڈیئرترکی المالکی کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے نجران شہر کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل کو سعودی شاہی فضائیہ نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔
اتحادی فورسز کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حوثی باغی کی جانب سے مملکت کے شہری علاقوں کونشانہ بنانا عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
بریگیڈیئرترکی المالکی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عرب اتحاد کی مشترکہ کمانڈ شہری تنصیبات اور شہریوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی انسانی قوانین اور ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے ضروری اقدامات کرتا ہے۔ انہوں نے اس امر کی بھی یقین دہانی کرائی کہ شہریوں اور املاک کے تحفظ کے لیے فورسز بیدار ہیں۔
خیال رہے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بھی حوثی باغیوں کی جانب سے جازان میں تیل تنصیبات پر دھماکہ خیز ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا جبکہ جمعرات کی شب ہی اتحادی فورسز نے حوثیوں کی جانب سے مملکت پر 8 ڈرون حملوں کو ناکام بنایا تھا جو خمیس مشیط، جازان اور نجران پرکیے گئے تھے۔

شیئر: