Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی فنڈ ریزنگ مہم

 دنیا بھر کے لوگوں کو بلا تفریق امداد دینے کے لیے مہم شروع کی گئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے دنیا بھر کے لوگوں کو بلا تفریق امداد  دینے کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس مہم کا مقصد خوراک، تعلیم، صحت اور زراعت جیسے شعبوں میں مرکز کے جاری ہیو مینیٹیرین پروگراموں کی سپورٹ کرنا ہے۔
دلچسپی رکھنے والے افراد متعدد چینلز جیسے کہ مرکزی ڈونیشن پورٹل ڈونیٹ ڈاٹ کے ایس ریلیف ڈاٹ او آر جی، احسان پلیٹ فارم (ایچ ٹی ٹی پی ایس:// احسان ڈاٹ ایس اے/ ریسکیو)، 5565 پر ٹیکسٹ میسج بھیج کر یا پھر انسانیت کی مدد کے لیے کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی 50 دن کی مہم میں شریک ہو سکتے ہیں۔ کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے ڈونیشن پوائنٹس جلد مملکت بھر میں لانچ ہوں گے۔ 
سعودی عرب اس مرکز کے ذریعے  دنیا بھر میں متعدد انسانی منصوبوں میں سرگرم عمل ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر اپنے قیام کے بعد سے یمنی بھائیوں کو پناہ، خوراک، صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم سمیت مختلف اقسام کی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر یمن میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پرعلاج مہیا کرتا ہے اور جن لوگوں کا یمن میں علاج ممکن نہیں ہوتا انہیں سعودی عرب اور خطے کے دوسرے ممالک میں منتقل کر دیتا ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا کہ مرکز نے یمن کے حجة گورنریٹ میں قائم الجادہ ہیلتھ سینٹر میں ایک ہفتے کے اندر 1681 یمنیوں کا علاج کیا۔

 سینٹر نے یمن میں 3.5 ارب ڈالر کی لاگت سے 575 منصوبے شروع کیے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

الجادہ ہیلتھ سینٹر یمن کے آس پاس کے بہت سارے مراکز میں سے ایک ہے جسے کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے مکمل تعاون حاصل ہے۔ یہ مرکز یمن کے الحديدة گورنریٹ میں پانی اور صفائی کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے یمن میں تقریباً 3.5 ارب ڈالر کی لاگت سے 575 منصوبے شروع کیے ہیں۔ یہ منصوبے 80 مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 59 ممالک میں مختلف قسم کے 1544 امدادی منصوبے مکمل کیے ہیں۔ ان منصوبوں پر تقریباً پانچ بلین ڈالر خرچ کیے گئے ہیں۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں3.47 ارب ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 363 ملین ڈالر، شام میں 305 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 202 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔
اس مرکز نے شام اور یمن کےعلاوہ روہنگیا سے آنے والے پناہ گزینوں کی امداد کے لیے یو این ایچ سی آر کے ساتھ متعدد معاہدے بھی کیے ہیں۔
علاوہ ازیں کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے عالمی ادارہ خوراک پروگرام، بچوں کے لیے اقوام متحدہ کے ایمرجنسی فنڈ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ شراکت بھی کی ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے انسانیت کی خدمت، امدادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔

شیئر: