Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موثر مطالعے کے لیے کون سے ’مائنڈ ٹولز‘ ضروری ہیں؟

کسی بھی متن کو اچھے اور موثر طریقے سے پڑھنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارت کا ہونا ضروری ہے۔ ہر شخص کے لیے لازمی ہے کہ اس کا مطالعہ اور پڑھنے کا اسلوب بہترین ہو۔
چاہے یہ متن پروجیکٹ کی پلاننگ، ویب پیج کی ڈیزائننگ، پریس ریلیز، ای میل یا کسی اور چیز سے متعلق ہو، پڑھنے کا طریقہ کار بہترین ہونا لازمی ہے۔
ہوسکتا ہے کہ آپ کو کسی بھی موضوع سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا رہتا ہو، ایک ہی موضوع کو سمجھنے کے لیے بار بار کتاب پڑھنی پڑھتی ہو، یا جو کچھ پڑھتے ہیں اسے یاد رکھنے میں دشواری ہوتی ہو۔
سیدتی ڈاٹ نیٹ نے بہتر قاری بننے اور پڑھنے کے عمل کو اچھا کرنے کے لیے چند تجاویز شائع کی ہیں۔ 
پیو ریسرچ سنٹر کے سروے سے معلوم ہوتا ہے کہ لوگ صرف کاغذ ہی نہیں بلکہ مختلف قسم کے آلات پر بھی تیزی سے کتابیں پڑھ رہے ہیں۔
ڈیجیٹل اخبارات، رسالے، ویب صفحات، ای میلز اور سوشل میڈیا پر ہر روز بڑی مقدار میں مواد پڑھا جا رہا ہوتا ہے، تاہم پڑھنے کے لیے پرنٹ میڈیا زیادہ اہم سمجھا جاتا ہے۔
مختلف شکل میں دستیاب مواد کو بہتر انداز میں پڑھنے اور سمجھنے کے لیے مہارت چاہیے جو مائنڈ ٹولز کے استعمال سے حاصل کی جا سکتی ہے۔  مائنڈ ٹولز کے ذریعے سمجھنے اور سوچنے کی صلاحیت میں بہتری لائی جاتی ہے۔ 
کسی بھی متن پر لگائے گئے وقت یا کوشش کے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل مائنڈ ٹولز کا استعمال ضروری ہے۔ 
کیا پڑھا اور کیوں پڑھا؟ 
مطالعہ شروع کرنے سے پہلے خود سے تین سوالات پوچھیں: متن کا مقصد کیا ہے؟ یہ کتنا مفید ہے؟ آپ اسے کیوں پڑھ رہے ہیں؟
آپ کے جوابات آپ کو پڑھنے کی سب سے مؤثر حکمت عملی کا انتخاب کرنے میں مدد دیں گے۔ طویل وقت کے لیے آپ اپنے وقت کا بہتر استعمال کریں گے اور جو کچھ آپ پڑھتے ہیں اسے زیادہ سے زیادہ سمجھنے اور یاد رکھنے لگیں گے۔

کتاب کے مواد کو یاد رکھنے کا بہترین طریقہ اس پر دوسروں سے گفتگو کرنا ہے۔ فوٹو فری پک

مواد اور نقطہ نظر کا جائزہ لینے کے لیے کتاب کا سر ورق، عنوان صفحہ، اور تعارف پڑھیں۔
مشمولات ضرور پڑھیں، دیکھیں کہ معلومات کو کس طرح ترتیب دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس کی نشاندہی کریں کہ آپ کو کون سے حصے میں سب سے زیادہ دلچسپی ہے۔ 
ان اقدامات سے یہ یقینی بنانا چاہیے کہ آپ کوئی بہترین چیز پڑھ رہے ہیں۔ متن پڑھتے وقت یہ خیال رہنا ضروری ہے کہ اس کو پڑھنے کا مقصد اس میں موجود معلوم کو اچھی طریقے سے سمجھنا ہے۔
بنیادی معلومات کی وضاحت 
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو کچھ تفصیل سے پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے تو بنیادی باتوں کو جاننے کے لیے شارٹ راستہ تلاش کریں۔ باب کا عنوان اور خلاصہ جانیں، عکاسی اور گرافکس تلاش کریں۔ اس اندز سے پڑھنے میں مواد کو مؤثر طریقے سے سمجھنے میں مدد ملے گی۔
سمجھ میں اضافہ 
جب آپ کو صرف بنیادی تفہیم کی ضرورت ہو تو کتاب یا مضمون کے تعارف اور خلاصے کو تفصیل سے پڑھ لیں۔ 
کتان کے ابواب کو تیز رفتاری سے بھی پڑھا جا سکتا ہے لیکن کلیدی الفاظ اور تصورات پر مناسب وقت لگائیں اور یہ یقینی بنائیں کہ آپ نے کوئی اہم نکات ضائع نہیں کیے۔
متن کا جائزہ لیں 
پڑھانے یا امتحانات کی تیاری کے لیے ’گہرائی سے پڑھنے‘ کی ضرورت ہوتی ہے تو SQ3R ایک طاقتور تکنیک ہے۔ یعنی اچھے انداز میں مواد کی سکیننگ، رہنمائی کے لیے کلیدی سوالات کا استعمال، پھر پڑھنا، یاد کرنا اور متن کا بغور جائزہ لینا اس تکنیک میں شامل ہے۔

کوئی بھی مطالعہ کرنے سے پہلے ماحول کا پرسکون ہونا ضروری ہے۔ فوٹو فری پک

یہ یقینی بنائیں کہ آپ جو کچھ پڑھتے ہیں اسے آپ واقعی سمجھتے بھی ہیں۔ اس طرح سے مواد کو یاد رکھنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ 
اہم معلومات محفوظ کرنے اور ریکارڈ کرنے کے دوران ’ایکٹو ریڈنگ‘ کی مشق کریں۔ 
جو معلومات آپ پڑھ کر حاصل کر رہے ہیں ان کو اپنے الفاظ میں بھی لکھنے کی کوشش کریں۔ دوسروں سے بات چیت کر کہ بھی پڑھے ہوئے مواد کو یاد رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ لہٰذا اپنے سوالات، تبصرے اور فالو اپ اور آئیڈیاز کو شیئر کریں۔ 
خوشگوار ماحول میں مطالعہ کریں 
مؤثر طریقے سے مطالعہ کرنے کا بہترین موقع حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ یہ سوچیں کہ یہ کام کہاں اور کب کرنا ہے۔ 
مثال کے طور پر بستر سے کچھ دیر پہلے پڑھنا آپ کے دماغ کو پرسکون کرنے کا ایک اچھا طریقہ ہوسکتا ہے، لیکن گہرائی سے مطالعہ کرنے کا یہ بہترین وقت نہیں ہے! 
جب آپ کا دماغ پوری طرح بیدار ہو تو مشکل کاموں کا شیڈول بنائیں۔ 
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا پڑھنے کا ماحول آرام دہ ہو۔ خلفشاری سے پاک جگہ تلاش کریں جہاں جگہ، درجہ حرارت اور روشنی ایسی ہو جو پڑھنے کی طرف توجہ مرکوز کرنے میں مدد فراہم کرے۔ 

شیئر: