Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 2112 نئے کیسز

جمعرات کو شفا پانے والوں کی تعداد  2191 رہی-- (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعرات کو کورونا کے 2112 نئے کیسز رجسٹر ہوئے ہیں جبکہ شفا پانے والوں کی تعداد  2191 رہی- اسی طرح کووڈ 19 سے وفات پانے والوں کی تعداد 3 رہی

اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1523 ہوچکی ہے- (فوٹو وام)

اماراتی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ 2112 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کل تعداد  4 لاکھ 78 ہزار131 ہوگئی ہے جبکہ تین افراد کی اموات کے بعد 1523 ہوچکے ہیں- اسی طرح 2191 افراد کی شفایابی کے  بعد اب صحت یاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 63 ہزار 32 ہوگئی ہے-
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 82 ہزار 498  کورونا ویکسینیں دی گئیں- اس طرح اب تک کورونا ویکسین کی 88 لاکھ 89 ہزار 571 خوراکیں دے دی گئی ہیں-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: